چتیشور پجارا (فائل)، تصویر سوشل میڈیا
ٹیم انڈیا میں کھلاڑیوں کے ریٹائرمنٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ مایہ ناز کھلاڑیوں آر اشون، روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ سے سبکدوشی کے بعد اب چتیشور پجارا نے بھی کرکٹ کے سبھی فارمیٹس کو الوداع کہہ دیا ہے۔ 37 سالہ پجارا نے آج (24 اگست) سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ یہ اطلاع دی۔
Published: undefined
چتیشور پجارا نے ’ایکس‘ پر طویل پوسٹ کرتے ہوئے لکھا- ’’ہندوستانی جرسی پہننا، قومی ترانہ گانا اور ہر بار میدان پر اپنا بہترین دینے کی کوشش کرنا، اسے الفاظ میں بیاں کرنا مشکل ہے۔ لیکن جیسا کہتے ہیں، ہر اچھی چیز کا خاتمہ ہوتا ہے، میں دل سے مشکور ہوں اور سبھی فارمیٹس سے کرکٹ کو الوداع کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘
Published: undefined
چتیشور پجارا کا ٹیسٹ کیریئر کافی شاندار رہا اور انہوں نے ٹیم کو کئی مرتبہ مشکل حالات سے نکال کر جیت کی دہلیز تک پہنچایا۔ کئی ٹیسٹ سیریز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ اس میں خاص طور پر آسٹریلیا کا دورہ شامل ہے۔ پجارا نے 103 ٹیسٹ میچوں میں 43.60 کی اوسط سے 7195 رن بنائے۔ اس میں انہوں نے 19 سنچری اور 35 نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے اپنا آخری مقابلہ 2023 میں ورلڈ چمپئن شپ کے فائنل میں کھیلا تھا۔ آسٹریلیا کے خلاف اس میچ میں پجارا نے 41 رن بنائے، اس کے بعد انہیں ٹیم سے باہر کر دیا گیا۔ پجارا نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو بھی آسٹریلیا کے خلاف ہی اکتوبر 2010 میں کیا تھا۔ اپنے پورے کیریئر میں پجارا نے صرف 5 ونڈے میچ کھیلے جس میں انہوں نے 51 رن بنائے۔
Published: undefined
چتیشور پجارا نے اپنا ریٹائرمنٹ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا- ’’جب میں نے کرکٹ کا سفر شروع کیا تھا، تب یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ کھیل مجھے اتنا کچھ دے گا، انمول مواقع، احساس، زندگی کا مقصد، پیار اور سب سے بڑھ کر اپنی ریاست اور اس عظیم ملک کی نمائندگی کا فخر۔‘‘
Published: undefined
پجارا نے موقع اور حمایت دینے کے لیے بی سی سی آئی اور سوراشٹر کرکٹ ایسو سی ایشن کا شکریہ ادا کیا۔ پجارا نے کہا کہ میں ان سبھی ٹیموں، فرنچائزی اور کاؤنٹی ٹیم کا شکر گزار ہوں جن کی نمائندگی کرنے کا موقع مجھے ملا۔ میں یہاں تک اپنے گروؤں، کوچوں اور رہنماؤں کی انمول سیکھ کے بغیر نہیں پہنچ پاتا۔ ان کے تئیں میں ہمیشہ مقروض رہوں گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined