تصویر بشکریہ ایکس
دبئی: چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں پاکستان نے اتوار کو ہندوستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے بعد کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے اور ٹیم ایک بڑا اسکور کھڑا کرنے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دبئی کی کنڈیشنز سے ٹیم اچھی طرح واقف ہے اور اسی حکمت عملی کے تحت امام الحق کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
Published: undefined
دوسری جانب، ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ٹاس سے زیادہ فرق نہیں پڑتا، تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ پچ کے آہستہ ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچ گزشتہ میچ کے مقابلے زیادہ سست نظر نہیں آ رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے پچھلے میچ میں مشکل حالات کے باوجود بہترین کھیل پیش کیا اور اسی جذبے کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
میچ کے آغاز میں پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور امام الحق نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی۔ تاہم، نویں اوور میں ہاردک پانڈیا نے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلاتے ہوئے بابر اعظم کو 23 رن کے اسکور پر وکٹ کے پیچھے کے ایل راہل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ بابر نے 26 گیندوں میں 23 رنز بنائے۔
Published: undefined
پاکستان ابھی اس نقصان سے سنبھلا بھی نہیں تھا کہ 9.2 اوور میں اکشر پٹیل کی ایک شاندار تھرو نے امام الحق کو رن آؤٹ کر دیا۔ امام نے 26 گیندوں میں محض 10 رن بنائے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کے دونوں اوپنر پویلین لوٹ گئے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 10 اوور کے بعد پاکستان نے 2 وکٹ کے نقصان پر 52 رن بنائے ہیں۔ کریز پر سعود شکیل 3 رن اور محمد رضوان 4 رن پر کھیل رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined