کرکٹ

چیمپئنز ٹرافی 2025: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹکٹوں کی قیمت سے اٹھایا پردہ!

چمپئنز ٹرافی 2025 میں ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا مقابلہ 20 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، جبکہ دوسرا میچ اپنے روایتی حریف پاکستان کے خلاف 23 فروری کو کھیلے گی۔

<div class="paragraphs"><p>چمپئنز ٹرافی، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/TheRealPCB">@TheRealPCB</a></p></div>

چمپئنز ٹرافی، تصویر @TheRealPCB

 

19 فروری سے شروع ہونے والے ’چمپئنز ٹرافی 2025‘ کے حوالے سے ایک بڑی خبر نکل کر سامنے آ رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چمپئنز ٹرافی کے میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھنے کی خواہش رکھنے والوں کے لیے ٹکٹ کی قیمت بتا دی ہے۔ اس آئی سی سی ٹورنامنٹ کے الگ الگ میچوں کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی مختلف رکھی گئی ہیں۔ مثال کے طور پر ٹورنامنٹ کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا اور اس میچ کے لیے وی وی آئی پی ٹکٹوں کی قیمت 20 ہزار پاکستانی روپے ہوگی۔ اس میچ میں گیلری کے لیے ٹکٹ کی قیمت 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں وی آئی پی، پریمیم، فرسٹ کلاس اور جنرل ٹکٹ کی قیمتیں بالتتریب: 12000، 7000، 4000 اور 2000 روپے ہیں۔ واضح ہو کہ یہ قیمتیں پاکستانی کرنسی میں ہیں۔ چونکہ ایک ہندوستانی روپیہ تقریباً 3.25 پاکستان روپے کے برابر ہے، اس لیے سب سے سستا ٹکٹ جو پاکستانی روپے میں 2000 کا ہے، وہ ہندوستانی روپے میں تقریباً 625 روپے کا ہوگا۔

Published: undefined

بہرحال، پہلا سیمی فائنل جو لاہور میں کھیلا جائے گا اگر اس کے ٹکٹوں کی قیمت کی بات کی جائے تو وی وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 20 ہزار ہے۔ جب کہ گیلری کی ٹکٹ 25 ہزار روپے کی ہے۔ اس کے علاوہ وی آئی پی، پریمیم، فرسٹ کلاس اور جنرل کی قیمت بالترتیب: 18000، 12000، 7000 اور 4500 ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ کرکٹ شائقین ان مقابلوں کے لیے ٹکٹ کہاں سے اور کیسے بُک کریں؟ پی سی بی کے مطابق اس کے لیے آفیشیل ویب سائٹ پر وزٹ کرنا ہوگا۔ آفیشیل ویب سائٹ یہ ہے ICCCHAMPIONSTROPHY.COM/TICKETING ۔ علاوہ ازیں پی سی بی نے ٹی سی ایس ایکسپریس سنٹرز کا بھی انتظام کیا ہے جہاں سے آسانی سے ٹکٹ بُک کر سکتے ہیں۔ واضح ہو کہ پی سی بی نے صرف پاکستان میں ہونے والے میچوں کی ٹکٹوں کی قیمتیں بتائی ہیں۔ حالانکہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں ہونے والے ہندوستان کے میچوں کی ٹکٹوں کی قیمتیں ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ چمپئنز ٹرافی 2025 میں ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا مقابلہ 20 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ ہندوستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ اپنے روایتی حریف پاکستان کے خلاف 23 فروری کو کھیلے گی۔ ہندوستانی ٹیم اپنے گروپ اسٹیج کا آخری میچ 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ اس کے بعد سیمی فائنل اور فائنل کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اپنے سبھی میچ دبئی میں کھیلے گی، یعنی ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل اور فائنل کے لیے کوالیفائی کرتی ہے تو یہ مقابلے بھی ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں ہی کھیلے جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined