وراٹ کوہلی / تصویر بشکریہ ایکس
چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے میں ہندوستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر زبردست کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 241 رنز بنائے، جس کے جواب میں ہندوستان نے 42.3 اوورز میں ہی 244/4 رنز بنا کر ہدف حاصل کر لیا۔
وراٹ کوہلی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 گیندوں پر 111 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ شبھمن گل نے 46 اور شریئس آئیر نے 56 رنز بنائے۔ روہت شرما نے 20 رنز اسکور کیے جبکہ ہاردک پانڈیا 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستانی باؤلنگ میں شاہین آفریدی نے 8 اوورز میں 74 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نسیم شاہ اور خوشدل شاہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ ہندوستان نے یہ میچ 45 گیندوں پہلے ہی جیت کر چیمپئنز ٹرافی میں اپنی برتری ثابت کر دی۔
Published: 23 Feb 2025, 2:35 PM IST
ٹیم انڈیا جیت کی دہلیز پر پہنچ گئی ہے، اور اسے فتح کے لیے صرف 48 گیندوں پر 4 رنز درکار ہیں۔ وراٹ کوہلی 95 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں اور شاندار بیٹنگ کر رہے ہیں۔
Published: 23 Feb 2025, 2:35 PM IST
ٹیم انڈیا نے 35 اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر 189 رن بنائے دئے ہیں۔ وراٹ کوہلی 87 گیندوں میں 71 اور شریئس ایر 56 گیندوں میں 48 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
Published: 23 Feb 2025, 2:35 PM IST
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری میچ میں وراٹ کوہلی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کر لی۔ کوہلی 64 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ ہندوستان 150/2 کے اسکور پر پہنچ چکا ہے اور اسے جیت کے لیے مزید 92 رنز درکار ہیں۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ قبل ازیں، شبھمن گل نے 46 اور روہت شرما نے 20 رنز جوڑے۔
Published: 23 Feb 2025, 2:35 PM IST
ٹیم انڈیا نے 100 کے اسکور پر شبھمن گل کے طور پر اپنا دوسرا وکٹ گنوا دیا ہے، تاہم وراٹ کوہلی کریز پر موجود ہیں اور ہندوستان کی پوزیشن مستحکم نظر آ رہی ہے۔ وارٹ کوہلی 35 رن پر کھیل رہے ہیں اور نئے بلے باز شریئس ایر میدان پر پہنچے ہیں۔
Published: 23 Feb 2025, 2:35 PM IST
ہندوستان نے 13 اوورز کے بعد ایک وکٹ کے نقصان پر 84 رن بنا لیے ہیں۔ شبھمن گل 44 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 40 رن پر کھیل رہے ہیں، جبکہ کوہلی 21 گیندوں پر 23 رن بنا چکے ہیں اور لے میں آتے ہوئے دو چوکے لگا چکے ہیں۔
Published: 23 Feb 2025, 2:35 PM IST
روہت شرما 20 رن بنا کر کھیل رہے تھے کہ شاہین شاہ آفریدی نے انہیں بولڈ کر دیا۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 3 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ نئے بلے باز وراٹ کوہلی میدان میں آ گئے ہیں، جبکہ شبھمن گل 10 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ 6 اوور ختم ہونے کے بعد ہندوستان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 31 رن ہے۔
Published: 23 Feb 2025, 2:35 PM IST
چیمپئنز ٹرافی کے مقابلہ میں ہندوستان کو پاکستان کے خلاف جیت کے لیے 242 رن درکار ہیں۔ ہندوستان کی جانب سے کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے اننگ کا آغاز کر دیا۔
Published: 23 Feb 2025, 2:35 PM IST
ہندوستانی گیندبازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 49.4 اوورز میں 241 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے سب سے زیادہ 62 رنز بنائے، جبکہ محمد رضوان نے 46 اور خوشدل شاہ نے 38 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان بابر اعظم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہندوستانی گیندباز کلدیپ یادو نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ہاردک پانڈیا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ ہرشت رانا، اکشر پٹیل اور رویندر جڈیجہ کو ایک ایک کامیابی ملی۔ پاکستان کا لوئر آرڈر زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکا اور ٹیم 50 اوور مکمل کرنے سے پہلے ہی پویلین لوٹ گئی۔ ہندوستان کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف ملا ہے، اب ہندوستانی بلے بازوں کا امتحان ہوگا۔ اگرچہ ٹیم انڈیا کی مضبوط بلے بازی کے سامنے یہ اسکور زیادہ بڑا نہیں ہے تاہم، پاکستانی گیندباز اپنی پوری کوشش کریں گے۔
Published: 23 Feb 2025, 2:35 PM IST
کلدیپ یادو نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کر لی ہیں، جس کی بدولت پاکستان مشکلات کا شکار ہو گیا ہے۔ 47 اوورز کے بعد پاکستان کا اسکور 8 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز ہے۔ خوشدل شاہ اور نسیم شاہ کریز پر موجود ہیں۔
Published: 23 Feb 2025, 2:35 PM IST
پاکستان نے 42.5 اووروں میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنا لیے ہیں۔ کلدیپ یادو نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے دو گیندوں میں دو وکٹیں حاصل کیں، پہلے سلمان علی آغا اور پھر شاہین آفریدی کو پویلین بھیج دیا۔ خوشدل شاہ 20 اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔
Published: 23 Feb 2025, 2:35 PM IST
پاکستان نے 38 اووروں میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنا لیے ہیں۔ سلمان علی آغا 8 اور خوشدل شاہ 2 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ ہندوستانی گیند بازوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 15 رنز کے اندر 3 وکٹیں حاصل کیں، جس سے پاکستان کی اننگز مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔
Published: 23 Feb 2025, 2:35 PM IST
پاکستان نے 32 اووروں میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنا لیے ہیں۔ سعود شکیل 54 اور محمد رضوان 42 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ ٹیم انڈیا کو وکٹ کی تلاش ہے۔
Published: 23 Feb 2025, 2:35 PM IST
ہارڈک پانڈیا اور اکشر پٹیل کی شاندار گیند بازی نے پاکستان کی رن رفتار پر قابو پالیا ہے۔ 20 اوور کے بعد پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 79 رن بنائے ہیں۔ محمد رضوان اور سعود شکیل کریز پر موجود ہیں اور اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دو جھڑکے لگنے کے بعد ہندوستانی گیند بازوں نے دباؤ بنا دیا، جس سے پاکستانی بلے باز کھل کر نہ کھیل سکے۔ اگلے اوورز میں پاکستان کی رن رفتار بڑھانے پر نظریں ہوں گی، جبکہ ہندوستانی ٹیم جلد وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔
Published: 23 Feb 2025, 2:35 PM IST
پاکستان ابھی بابر اعظم کے جھٹکے سے ابرا بھی نہیں تھا کہ اکشر پٹیل نے سیدھی تھرو کے ذریعے امام الحق کو رن آؤٹ کر دیا۔ امام الحق نے 26 گیندوں میں محض 10 گیندوں کا تعاون کیا۔ اس طرح پاکستان کے دونوں اوپنر 9.2 اوور میں واپس لوٹ گئے۔ نئے بلے باز پاکستان کے کپتان محمد رضوان میدان پر پہنچے ہیں۔
پاکستان نے 10 اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر 52 رن بنائے ہیں۔ شکیل سعود 3 جبکہ محمد رضوان 4 کے اسکور پر کھیل رہے ہیں۔
Published: 23 Feb 2025, 2:35 PM IST
پاکستان کو نویں اوور میں پہلا جھٹکا بابر اعظم کے طور پر لگا جنہیں ہاردک پانڈیا نے 23 (26) کے اسکور پر وکٹ کے پیچھے کے ایل راہل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ دریں اثنا، امام الحق کے ساتھ مل کر بابر اعظم نے پاکستان کو عمدہ شروعات دلائی۔ محمد شامی جہاں چوٹ کی وجہ سے پریشان نظر آئے اور کچھ دیر کے لیے انہیں جانچ کے لیے میدان سے باہر بھی جانا پڑا۔ وہیں ہرشت رانا کو بھی کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی۔ شامی کی غیر حاضری میں کپتان روہت شرما نے گیند ہاردک پانڈیا کو تھمائی اور انہوں نے بابر اعظم کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو کامیابی دلا دی۔
تازہ ترین صورت حال کے مطابق پاکستان نے 9 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 47 رن بنائے ہیں۔ اوپنر امام الحق 24 گیندوں میں 10 کے اسکور پر کھیل رہے ہیں، جبکہ نئے بلے باز شکیل سعود میدان پر پہنچے ہیں۔
Published: 23 Feb 2025, 2:35 PM IST
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ان کی ٹیم ایک اچھا اسکور بنانے کی کوشش کرے گی تاکہ ہندوستانی ٹیم پر دباؤ ڈالا جا سکے۔ دوسری جانب، ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کہا کہ وہ پہلے گیند بازی کرنے کے فیصلے سے خوش ہیں، کیونکہ ان کی ٹیم کے پاس ایک مضبوط بولنگ لائن اپ ہے۔ دبئی میں ہونے والے اس بڑے میچ کے لیے کرکٹ شائقین میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے۔
Published: 23 Feb 2025, 2:35 PM IST
پاکستانی ٹیم میں ایک اہم تبدیلی کی گئی ہے۔ اوپنر فخر زمان، جو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے، ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ ان کی جگہ تجربہ کار بلے باز امام الحق کو موقع دیا گیا ہے، جو پہلے بھی دبئی میں اچھی کارکردگی دکھا چکے ہیں۔ امام الحق پر بڑی ذمہ داری ہوگی کہ وہ پاکستان کو ایک مضبوط آغاز فراہم کریں۔ دوسری جانب، ہندوستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور وہی ٹیم میدان میں اتری ہے جو پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیل چکی تھی۔
Published: 23 Feb 2025, 2:35 PM IST
ہندوستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 میں زبردست فارم میں ہے۔ اس نے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا تھا۔ اس میچ میں گیند بازوں اور بلے بازوں دونوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی تھی۔ روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم اس وقت اعتماد سے بھرپور ہے اور اس کی نظریں سیمی فائنل میں جگہ بنانے پر ہیں۔ اگر ہندوستان آج کا میچ جیت لیتا ہے تو وہ اپنے گروپ میں ایک مضبوط پوزیشن حاصل کر لے گا، جبکہ پاکستان کے لیے یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہوگا کیونکہ اسے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Published: 23 Feb 2025, 2:35 PM IST
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستان کا ریکارڈ شاندار رہا ہے، خاص طور پر پاکستان کے خلاف۔ 2018 کے ایشیا کپ میں ہندوستان نے پاکستان کے خلاف دو میچز کھیلے تھے اور دونوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔ پہلے میچ میں ہندوستان نے 8 وکٹوں سے جیت درج کی، جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ اس ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے، ہندوستانی ٹیم کے لیے آج کا میچ نفسیاتی برتری کے ساتھ کھیلنے کا موقع ہوگا۔ تاہم، پاکستان کی ٹیم بھی بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتری ہے اور اپنے گزشتہ ریکارڈ کو بہتر بنانے کے لیے پُرعزم دکھائی دے رہی ہے۔
Published: 23 Feb 2025, 2:35 PM IST
چیمپئنز ٹرافی کے مقابلوں میں پاکستان کا پلڑا اب تک ہندوستان پر بھاری رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں اس ایونٹ میں پانچ مرتبہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ چکی ہیں، جن میں سے تین بار پاکستان کو کامیابی ملی، جبکہ ہندوستان نے دو میچز جیتے ہیں۔ 2004 میں انگلینڈ، 2009 میں جنوبی افریقہ اور 2017 میں لندن کے اوول گراؤنڈ میں ہونے والے فائنل میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔ دوسری جانب، ہندوستانی ٹیم نے 2002 اور 2013 میں پاکستان کے خلاف چیمپئنز ٹرافی میں فتح درج کی تھی۔ آج کا میچ اس تاریخی ریکارڈ میں ایک اور باب کا اضافہ کرے گا۔
Published: 23 Feb 2025, 2:35 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 Feb 2025, 2:35 PM IST