کرکٹ

ٹیسٹ کے لئے گیند بازوں کو کم از کم آٹھ سے 12 ہفتے تیاری کرنے کی ضرورت: آئی سی سی

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیل سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہوئی ہیں۔ لیکن کچھ ممالک نے لاک ڈاؤن میں نرمی دینی شروع کر دی ہے جس کے بعد کھیل دوبارہ شروع کرنے پر غور ہو رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دبئی، 23 مئی (یو این آئی) بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ شروع ہونے پر گیند بازوں کو زخمی ہونے سے بچنے کے لئے دو ماہ تیاری کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیل سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہوئی ہیں۔ لیکن کچھ ممالک نے لاک ڈاؤن میں نرمی دینی شروع کر دی ہے جس کے بعد کھیل دوبارہ شروع کرنے پر غور ہو رہا ہے۔

Published: undefined

آئی سی سی نے کورونا کی وجہ سے ملتوی پڑے کرکٹ کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لئے ہدایات جاری کی ہیں اور اپنے رکن ممالک کو ان پرعمل کرنے کے لئے کہا ہے۔ آئی سی سی ہدایات کا مقصد کرکٹ کو تمام سطحوں کمیونٹی، گھریلو اور بین الاقوامی سطح پر شروع کرنا ہے۔

Published: undefined

عالمی ادارے نے کہا کہ طویل وقت سے کھیل ٹھپ ہونے کے بعد کرکٹ دوبارہ شروع ہونے پر گیند بازوں کے زخمی ہونے کا زیادہ خطرہ ہے۔ آئی سی سی نے ٹیموں سے دورے پر بڑا دستہ بھیجنے اور گیند بازوں پر احتیاط برتنے کے لئے کہا ہے۔ آئی سی سی نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لئے گیند بازوں کو کم از کم آٹھ سے 12 ہفتے تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔عالمی ادارے کے مطابق ون ڈے اور ٹی -20 کے لئے گیند بازوں کو چھ ہفتے تیاری کرنی ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined