روہت شرما اور وراٹ کوہلی/ تصویر: آئی اے این ایس
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے دوران ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ کر سب کو چونکا دیا تھا۔ اب دونوں کھلاڑیوں کے ونڈے میچوں سے بھی ریٹائرمنٹ کی خبریں گردش کر رہی ہیں جس سے ان کے فینس کی دل کی دھڑکنیں تیز ہو گئی ہیں۔ انہیں یہ اندیشہ ہو رہا ہے کہ کہیں اب وہ اپنے ان پسندیدہ کھلاڑیوں کو عالمی کرکٹ میں جلوہ دکھاتے ہوئے دوبارہ نہ دیکھ سکیں۔ اس درمیان ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اس سلسلے میں اپنی خاموشی توڑی ہے۔
Published: undefined
بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ وراٹ کوہلی اور روہت شرما ابھی ریٹائرمنٹ لینے نہیں جا رہے ہیں۔ وہ ٹیم انڈیا کی طرف سے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ان دونوں کا یک روزہ کرکٹ میں کافی شاندار ریکارڈ رہا ہے۔ یوپی ٹی-20 لیگ کے دوران ایک ’ٹاک شوک‘ میں راجیو شکلا نے وراٹ کوہلی اور روہت شرما کے یک روزہ کرکٹ کو خیرباد کہنے کی خبروں کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ابھی کرکٹ کے اس فارمیٹ میں کھیلتے رہیں گے۔
Published: undefined
’ٹاک شو‘ کے دوران اینکر نے جب مسٹر شکلا سے سوال کیا کہ کیا وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو سچن تندولکر کی طرح وعداعی ملے گی؟ اس پر بی سی سی آئی کے نائب صدر نے سوال کیا کہ لوگ دونوں کھلاڑیوں کو لے کر اتنے فکرمند کیوں ہیں؟ جبکہ وہ ابھی ونڈے کھیل رہے ہیں۔ راجیو شکلا نے کہا- ’’انہوں نے کب ریٹائرمنٹ لیا؟ روہت اور وراٹ دونوں ابھی بھی ونڈے ٹیم میں ہیں، تو اگر وہ ابھی کھیل رہے ہیں تو وداعی کی بات کیوں ہو رہی ہے؟ آپ لوگ ابھی سے فکر کیوں کر رہے ہیں؟
Published: undefined
راجیو شکلا نے آگے کہا کہ بی سی سی آئی کبھی انہیں ریٹائر ہونے کے لیے نہیں کہتا۔ یہ فیصلہ کھلاڑی کو ہی لینا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا- ’’ہماری پالیسی بالکل واضح ہے۔ بورڈ کبھی کسی کھلاڑی کو ریٹائرمنٹ لینے کے لیے نہیں کہتا، اسے اپنا فیصلہ خود لینا ہوتا ہے۔‘‘
بات چیت کے دوران راجیو شکلا نے کہا کہ ٹیم انڈیا کے قد آور بلے باز وراٹ کوہلی ابھی بھی سب سے فٹ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور روہت شرما ایک بہترین ونڈے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے فینس سے کہا کہ وہ ان دونوں کھلاڑیوں کی وداعی کے بارے میں فکر نہ کریں۔ جب وہ وقت آئے گا تو ہم آپ کو بتائیں گے کہ یہ کیسے کرنا ہے؟
Published: undefined
واضح رہے کہ وراٹ کوہلی اور روہت شرما آسٹریلیا میں 19 سے 25 اکتوبر تک ہونے والی ونڈے سیریز کے لیے دستیاب ہیں۔ ٹی-20 اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے یک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے چل رہی ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا دورہ ان دونوں کھلاڑیوں کا آخری دورہ ہو سکتا ہے۔ حالانکہ روہت اور کوہلی نے ٹریننگ شروع کرکے ان افواہوں پر لگام لگا دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined