کورونا کسی کو نہیں بخش رہا ہے اوراس کاقہر جاری ہے۔ تازہ اطلاع کے مطابق بنگلہ دیش کے اوپنر سیف حسن اور ٹیم کے اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ نک لی کورونا وائرس سے متاثرہ پائے گئے ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے منگل کو یہ جانکاری دی۔
Published: undefined
بی سی بی نے سری لنکا کے دورے سے قبل پیر کو 24 کھلاڑیوں اور سات عملے سمیت 24 ممبروں کا ٹیسٹ کیا۔ لی کا گزشتہ اگست کو دبئی میں ٹیسٹ مثبت آیا تھا لیکن 10 دن آئسولیشن میں رہنے کے بعد ان کا نتیجہ 23 اگست کو منفی آیا۔ جب وہ ڈھاکہ آئے تو وہ 14 دن تک قرنطین میں رہے تھے۔ واضح رہے ابھی تک یہ کہا جا رہا تھا کہ جس کا یک بار منفی آ گیا اس کو پچاس دن تک کورونا نہیں ہوتا لیکن نک کے معاملہ نے اس کو غلط ثابت کر دیا۔
Published: undefined
بی سی بی اسپورٹس فزیشن ڈاکٹر دیباشیس چودھری نے کہا کہ ہمارے مشیر لی کے کورونا کے معاملہ میں اس بات کی جانچ کر رہے ہیں کہ آیا کورونا کا کسی نئے طریقے سے انفکشن ہوا ہے یا پہلے ہی انفکشن تھا۔ چیف سلیکٹر منہاج العابدین کے مطابق سری لنکا کے دورے کے پیش نظر قواعد کے مطابق 37 ممبروں کی جانچ کی گئی۔ قبل ازیں بی سی بی نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ذاتی تربیت کی اجازت دی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined