کرکٹ

آسٹریلیا کی انگلینڈ کے خلاف نو وکٹ سے جیت

297 پر آل آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ نے آسٹریلیا کے سامنے 20 رنز کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا اور ایشز سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

برسبین: آف اسپنر نیتھن لیون (91 رن پر 4 وکٹ) نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن ہی اپنی ٹیم کے لئے جیت یقینی بنائی۔ تیسرے دن، ایک بہترین واپسی کی طرف گامزن انگلینڈ کے بلے بازوں کو لیون نے ڈھیرکر دیا۔ اس دوران انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا 400واں وکٹ مکمل کرلیا۔ انگلینڈ نے چوتھے دن 74 رنز کے اندر اپنی آٹھ وکٹیں گنوا دیں۔ 297 پر آل آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ نے آسٹریلیا کے سامنے 20 رنز کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا اور ایشز سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

Published: undefined

چوتھے دن کی صبح لیون نے چار بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس میں 400ویں وکٹ کے طور پر ڈیوڈ ملان کا وکٹ شامل تھا۔ اس کے بعد کرس گرین نے روٹ کو 89 کے ذاتی اسکور پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ لیون نے 34 اوورز میں 91 رنز کے عوض چار وکٹ لئے جبکہ کپتان پیٹ کمنز اور گرین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کی پہلی اننگ میں 152 رن کی شاندار سنچری کے لئے ٹریوس ہیڈ کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

Published: undefined

آسٹریلیا کے لیے اس جیت کے باوجود میچ میں سب سے بڑی پریشانی یہ رہی کہ چوتھی اننگ میں ڈیوڈ وارنر بیٹنگ کے لیے میدان پر نہیں آئے۔ پہلی اننگ میں 94 رنوں کے نجی اسکور کے دوران بین اسٹوکس کی ایک گیند ان کی پسلیوں پر لگی تھی اور اس کے بعد انہوں نے انگلینڈ کی دوسری اننگ کے دران فیلڈنگ نہیں کی تھی۔

Published: undefined

کرکٹ آسٹریلیا نے تیسرے دن ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پسلیوں میں چوٹ آئی ہے اور وارنر نے چوتھے دن کی صبح چینل سیون کو بتایا کہ وہ درد میں ہیں لیکن ضرورت پڑنے پر کچھ درد کش ادویات کی مدد سے بلے بازی ضرور کریں گے۔ حالانکہ آسٹریلیا کے سامنے ایک معمولی ہدف تھا جس کی وجہ سے وہ بلے بازی کرنے نہیں آئے۔ وارنر کے پاس دوسرے ٹیسٹ سے قبل فٹ ہونے کے لیے صرف چار دنوں کا وقت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined