کرکٹ

ایشیا کپ 2025: سوریہ کمار اور حارث رؤف پر میچ فیس کے 30 فیصد جرمانے، فرحان کو وارننگ

ایشیا کپ 2025 کے دوران رویے اور بیانات پر آئی سی سی نے ہندوستانی بلے باز سوریہ کمار یادو اور پاکستانی بالر حارث رؤف پر میچ فیس کے 30 فیصد جرمانے عائد کیے، جبکہ صاحبزادہ فرحان کو وارننگ دی گئی

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

ایشیا کپ 2025 کے دوران ہندوستان اور پاکستان کے میچوں کے بعد پیدا ہونے والے تنازعہ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں پر کارروائی کی ہے۔ ہندوستانی کپتان اور بلے باز سوریہ کمار یادو اور پاکستانی فاسٹ بالر حارث رؤف پر میچ فیس کے 30 فیصد جرمانے عائد کیے گئے ہیں، جبکہ پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان کو صرف ایک سخت وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا ہے۔

Published: undefined

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یہ فیصلے آئی سی سی کی ڈسپلنری سماعتوں کے بعد سامنے آئے جو جمعرات اور جمعہ کو ہوئیں۔ ان سماعتوں کی نگرانی میچ ریفریوں نے کی جبکہ دونوں ٹیموں کے مینیجرز نے بھی اجلاسوں میں شرکت کی۔

یہ تنازعہ 14 ستمبر کو گروپ اسٹیج کے میچ کے دوران شروع ہوا تھا، جب ٹاس کے موقع پر ہندوستان کے سوریہ کمار یادو اور پاکستان کے آغا سلمان نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔ اس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف شکایت درج کرائی، تاہم آئی سی سی نے تحقیقات کے بعد انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے بری قرار دیا۔

Published: undefined

اس کے بعد بھی معاملہ ختم نہیں ہوا۔ پی سی بی نے ایک اور ای میل میں سوریہ کمار یادو کے میچ کے بعد دیے گئے بیان پر کارروائی کا مطالبہ کیا، جس میں انہوں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے متاثرین اور ہندوستانی فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا تھا۔ دوسری جانب بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو ایک خط بھیجا اور مطالبہ کیا کہ حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے اشتعال انگیز اشاروں پر بھی کارروائی کی جائے۔

آئی سی سی نے تفصیلی تحقیقات کے بعد قرار دیا کہ حارث رؤف نے باؤنڈری لائن کے قریب فیلڈنگ کے دوران جارحانہ اشارے کیے، جن میں ہندوستانی شائقین کو نشانہ بناتے ہوئے گرنے والے طیاروں کی نقل بھی شامل تھی۔ ان اشاروں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

Published: undefined

صاحبزادہ فرحان پر الزام تھا کہ انہوں نے 21 ستمبر کو سپر فور مرحلے میں نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد گن سیلیبریشن کیا یعنی بندوق چلانے کی طرز پر جشن منایا۔ اگرچہ یہ عمل بھی غیر مناسب سمجھا گیا، تاہم آئی سی سی نے اسے سنگین خلاف ورزی قرار نہ دیتے ہوئے صرف وارننگ جاری کی۔

سوریہ کمار یادو پر جرمانہ عائد کرنے کی وجہ ان کا وہ بیان بنا، جسے پی سی بی نے متنازعہ قرار دیا تھا۔ تاہم ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے اس فیصلے پر اپیل دائر کر دی ہے اور آئندہ دنوں میں اس پر سماعت متوقع ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined