پاکستانی کھلاڑی کے’گن سیلیبریشن ‘ پر حزب اختلاف  کا بی سی سی آئی اور مودی حکومت پر حملہ

ایشیا کپ 2025 میں ٹیم انڈیا اور پاکستان کے درمیان میچ کے دوران پاکستانی بلے باز صاحبزادہ فرحان کی ایک متنازع حرکت نے نہ صرف کھیل بلکہ سیاست میں بھی طوفان برپا کردیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ایشیا کپ 2025 میں اتوار کو ٹیم انڈیا اور پاکستان کے درمیان ایک اور میچ کھیلا گیا، ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نصف سنچری بنانے کے بعد پاکستانی بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ایسی حرکت کی جو موضوع بحث بن گئی۔ ہندوستان میں حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے رہنما اس کے لیے بی سی سی آئی اور مرکزی حکومت پر کڑی تنقید کر رہے ہیں۔

شیو سینا (یو بی ٹی) راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی  جو اس میچ کے انعقاد کی مخالف ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، "بی سی سی آئی، وزارت داخلہ اور منسکھ مانڈاویہ کو مبارکباد۔ مجھے امید ہے کہ یہ تصاویر آپ کو بہت مطمئن کریں گی اور دونوں ممالک کے درمیان اولمپک جذبے کو متاثر نہیں کریں گی۔ یہ پریشان کن ہے، یہ بہت ٹرگرنگ ہے لیکن ان لوگوں کے لیے نہیں جو خون کے بدلے کمانے میں مصروف ہیں۔"


کانگریس کی قومی ترجمان سپریہ شرینت نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، "بہت خوب مودی جی! یہ سب دیکھنا باقی تھا۔ کیا آپ یہی کرکٹ کھلوا رہے ہیں؟ اس کی ایسا کرنے کی ہمت کیسے ہوئی؟ نریندر مودی ایک کمزور وزیر اعظم ہیں۔"

شیو سینا (یو بی ٹی) کے راجیہ سبھا رکن سنجے راوت نےایکس پر لکھا ہے کہ ، "صاحبزادہ فرحان نے میدان میں یہ ثابت کر دیا کہ کس طرح پاکستانی دہشت گردوں نے پہلگام میں 26 بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا- انہیں گولیوں سے ایسے مارا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔اپنے پچاس رنز بنانے کے بعد  اس نے AK-47 کی طرح اپنا بیٹ پکڑا، اور ایسےدکھایا جیسے باؤندریز مار رہا ہو! یہ بی سی سی آئی  اورحکومت کے منہ پر تھوکنا جیسا ہے ۔ ہندوستان کی بے عزتی  کے لئے جے شاہ بھارت رتن کے مستحق ہیں۔‘‘


پاکستانی کھلاڑی صاحبزادہ فرحان نے جب اپنے 50 رنز مکمل کیے تو انہوں نے بندوق کی طرح بلے سے فائر کر کے جشن منایا۔ فرحان کے جشن نے تنازعہ کو جنم دیا ہے۔آپریشن سندور کے بعد ہنددوستان اور پاکستان کے درمیان ماحول کشیدہ ہے۔ پاکستان اس سے پہلے ایشیا کپ 2025 میں ٹیم انڈیا سے ہار چکا ہے اور اب پاکستانی کھلاڑی کے جشن نے سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ طرح طرح کے سوال کئے جا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔