کرکٹ

ایشیز: مشیل اسٹارک نے ’پنک بال ٹیسٹ‘ میں رقم کی تاریخ، توڑ دیا وسیم اکرم کا عالمی ریکارڈ

بطور بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کے معاملے میں مشیل اسٹارک نے وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اسٹارک کے 418 وکٹ ہو چکے ہیں، جبکہ وسیم اکرم نے 414 وکٹ حاصل کیے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>مشیل اسٹارک، تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ&nbsp;<a href="https://x.com/ICC">@ICC</a></p></div>

مشیل اسٹارک، تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @ICC

 

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا دوسرا میچ، یعنی ’پنک بال ٹیسٹ‘ جمعرات (4 دسمبر) سے گابا میں شروع ہو گیا۔ اس مقابلہ میں آسٹریلیا کے مایہ ناز تیز گیند باز مشیل اسٹارک نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ پہلی اننگ میں اسٹارک نے 6 وکٹ حاصل کیے ہیں، پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے 9 وکٹ کے نقصان پر 352 رن بنا لیے تھے۔

Published: undefined

برسبین ٹیسٹ میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ شروع میں مشیل اسٹارک نے غلط ثابت کر دیا، کیونکہ پنک بال سے کھیلے جا رہے ڈے-نائٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی اوور میں اسٹارک نے انگلینڈ کے سلامی بلے باز بین ڈکیٹ اور اپنے دوسرے اوور میں نائب کپتان اولی پوپ کو بھی صفر کے اسکور پر کلین بولڈ کر پویلین بھیج دیا تھا۔ میچ کے پہلے 3 اوور میں انگلینڈ کا اسکور 5/2 رہا، اس کے بعد جو روٹ کی شاندار ناٹ آؤٹ سنچری (135 رن) اور سلامی بلے باز جیک کراؤلی کی نصف سنچری (76 رن) کی بدولت ٹیم بحران سے نکلنے میں کامیاب رہی۔

Published: undefined

مشیل اسٹارک نے پنک بال ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 83 وکٹ حاصل کر لیے ہیں۔ انگلینڈ کے شروعاتی 2 وکٹ حاصل کرنے کے ساتھ ہی اسٹارک نے ایک بڑا کارنامہ کر دیا اور پنک بال سے کسی ٹیم کے خلاف 20 وکٹ لینے والے دنیا کے پہلے گیند باز بن گئے۔ پنک بال سے کسی ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ وکٹ لینے والے سر فہرست گیند باز مندرجہ ذیل ہیں:

  • مشیل اسٹارک بمقابلہ انگلینڈ (6 اننگ 20 وکٹ)

  • مشیل اسٹارک بمقابلہ ویسٹ انڈیز (6 اننگ 17 وکٹ)

  • شمار جوسیف بمقابلہ آسٹریلیا (4 اننگ 16 وکٹ)

  • الزاری جوسیف بمقابلہ آسٹریلیا (6 اننگ 16 وکٹ)

Published: undefined

بطور بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کےمعاملے میں مشیل اسٹارک نے پاکستان کے سابق تیز گیندباز وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ ریکارڈ 104 ٹیسٹ میچوں میں 414 وکٹ کے ساتھ پہلے وسیم اکرم کے نام تھا۔ دوسرے ٹیسٹ کے پہلے اننگ میں 6 وکٹ حاصل کرنے والے مشیل اسٹارک کے 102 ٹیسٹ میچوں میں 418 وکٹ ہو گئے ہیں۔ تیسرے نمبر پر سری لنکا کے چمنڈا واس ہیں، انہوں نے 111 ٹیسٹ میں 355 وکٹ حاصل کیے ہیں۔ چوتھے نمبر پر نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ہیں، انہوں نے 78 میچوں میں 317 وکٹ حاصل کیا ہے۔ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہندوستان کے ظہیر خان ہیں، جنہوں نے 92 ٹیسٹ میچوں میں 311 وکٹ حاصل کیے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اسٹارک رواں ایشیز سیریز کے پہلے اوور میں مسلسل تیسری بار وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ایشیز سیریز کا پہلا مقابلہ پرتھ میں کھیلا گیا تھا، جس کی دونوں اننگ میں سلامی بلے باز جیک کراؤلی کو صفر پر آؤٹ کیا تھا۔ اسٹارک پہلے ہی ٹیسٹ میچ کے پہلے اوور میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے کے معاملے میں ٹاپ پر ہیں۔ جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلے اوور میں اسٹارک اب تک 26 وکٹ لے چکے ہیں۔ اس فہرست میں ان کے بعد انگلینڈ کے جیمس اینڈرسن 19 وکٹ اور ویسٹ انڈیز کے کیمار روچ 10 وکٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined