اپولو ٹائرس کا ہندوستانی ٹیم کے ساتھ معاہدہ، تصویر سوشل میڈیا
ہندوستانی کرکٹ ٹیم اس وقت ’ایشیا کپ 2025‘ میں اپنی بہترین کارکردگی سے سبھی کو محظوظ کر رہی ہے۔ ٹیم یو اے ای اور پاکستان کو بہ آسانی شکست دینے کے بعد ممکنہ طور پر ’سپر 4‘ میں بھی پہنچ گئی ہے۔ لیکن اس ہندوستانی ٹیم کے پاس ’ایشیا کپ 2025‘ میں کوئی اسپانسر نہیں ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ یہ ٹورنامنٹ شروع ہوتے وقت ’ڈریم 11‘ سے معاہدہ معطل ہونے کے بعد نئے اسپانسر کے انتخاب کا مرحلہ ختم نہیں ہوا تھا۔ لیکن اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ’اپولو ٹائرس‘ ہندوستانی ٹیم کا نیا اسپانسر بن گیا ہے۔
Published: undefined
اس بات کی جانکاری بی سی سی آئی کے ایک سینئر افسر نے خبر رساں ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو دی ہے۔ حالانکہ بی سی سی آئی نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی آفیشیل اعلان نہیں کیا ہے۔ بی سی سی آئی کے سینئر افسر کا کہنا ہے کہ ’’اپولو ٹائرس کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے۔ ہم اس کا جلد ہی آفیشیل طور پر اعلان کریں گے۔‘‘
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپولو ٹائرس کا بی سی سی آئی کے ساتھ 2027 تک کے لیے معاہدہ طے پایا ہے۔ یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ اس نئے معاہدہ کے تحت اپولو ٹائرس بی سی سی آئی کو فی میچ 4.5 کروڑ روپے کی ادائیگی کرے گا، جو ’ڈریم 11‘ کے 4 کروڑ روپے فی میچ والے معاہدہ سے زیادہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپولو ٹائرس کے علاوہ کینوا اور جے کے ٹائر بولی لگانے والی 2 دیگر کمپنیاں رہیں۔ ان کے علاوہ بڑلا آپٹس پینٹس بھی سرمایہ کاری کے لیے پُرجوش دکھائی دے رہی تھی، لیکن بولی کے عمل میں حصہ نہیں لینا چاہتی تھی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ بی سی سی آئی نے 2 ستمبر کو ہندوستانی ٹیم کے اسپانسر حقوق کے لیے درخواست مدعو کیا تھا اور پھر بولی لگانے کا عمل شروع ہوا۔ بی سی سی آئی نے اصول و ضوابط سامنے رکھتے ہوئے کہا تھا کہ گیمنگ، سٹہ بازی، کرپٹو اور تمباکو برانڈ کو بولی کے عمل میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اب جبکہ ’اپولو ٹائرس‘ نے سب سے بڑی بولی لگائی ہے، تو آنے والے وقت میں اب ہندوستانی جرسی پر ’اپولو ٹائرس‘ لکھا ہوا نظر آئے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined