کرکٹ

بنگلہ دیش کو دو سو رنوں سے عبرتناک شکست دے کر مسلسل پانچویں ون ڈے سیریز افغانستان نے اپنے نام کر لی

افغانستان کے سلامی بلے باز ابراہیم زادران نے سیریز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 3 میچوں کی سیریز میں اکیلے 213 رن بنا ڈالے، جس کے لیے انہیں مین آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ&nbsp;@ACBofficials</p></div>

تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @ACBofficials

 

افغانستان نے بنگلہ دیش کو 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری مقابلہ میں 200 رنوں سے عبرتناک شکست دے کر کلین سویپ کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کر لیا۔ ابو ظہبی میں کھیلے گئے اب تک کے ون ڈے مقابلوں میں کسی بھی ٹیم نے مخالف ٹیم کو 200 رنوں کے فرق سے شکست نہیں دی ہے۔ ساتھ ہی افغانستان ٹیم کی بھی رنوں کے اعتبار سے اب تک کی دوسری سب سے بڑی جیت ہے، اس سے قبل زمبابوے کو دسمبر 2024 میں 234 رنوں سے شکست دیا تھا۔

Published: undefined

افغانستان کو مسلسل پانچویں ون ڈے سیریز میں فتح سے ہمکنار کرانے میں ابراہیم زادران کا اہم کردار رہا۔ انہوں نے 3 میچوں کی سیریز میں اکیلے 213 رن بنا ڈالے، جس کے لیے انہیں مین آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے سیریز میں 71 کی اوسط سے یہ رن بنائے، لیکن وہ سیریز کے دوسرے اور تیسرے ون ڈے میں 95-95 رن اسکور کیے اور سنچری مکمل کرنے میں صرف 5 رن سے رہ گئے۔

Published: undefined

سیریز کے تیسرے اور آخری مقابلہ میں افغانستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 50 اور میں 9 وکٹ کے نقصان پر 293 رن بنائے۔ ابراہیم زادرن (95)، محمد نبی (62)، رحمان اللہ گرباز (42) اور صدیق اللہ اٹل (29) کے بدولت افغانستان بنگلہ دیش کے سامنے ایک مشکل ہدف رکھنے میں کامیاب ہو سکا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے سیف حسن نے 3، حسن محمود اور تنویر اسلام نے 2-2 اور کپتان مہدی حسن معراج نے 1 وکٹ حاصل کیا۔

Published: undefined

293 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری بنگلہ دیش کی ٹیم کی جانب ست اوپنر سیف حسن (43) کے علاوہ کوئی بھی بلے باز افغانستان کی تباہ کن گیند بازی کے سامنے ٹک نہیں پایا۔ سیف حسن کے علاوہ دیگر کوئی بھی بلے باز 10 کا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکا۔ پوری بنگلہ دیش ٹیم 27.1 اوور میں 93 رن پر آل آؤٹ ہو کر تاریخ کی بدترین شکست اپنے نام کر لی۔ افغانستان کی جانب سے تیز گیند باز بلال سامی 7.1 اوور کی گیند بازی میں 33 رن کے عوض 5 وکٹ حاصل کر لیے، اس کے لیے انہیں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کے علاہ دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز اسپنر راشد خان نے 6 اوور کی گیندبازی میں 1 اوور میڈن رکھتے ہوئے 3 وکٹ حاصل کیے۔ جبکہ تیز گیند باز عظمت اللہ عمر زئی کو 6 اوور کی گیند بازی میں 1 وکٹ حاصل ہوا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف کلین سویپ کرنے والی افغانستان ٹیم مسلسل 5 ویں بار ون ڈے سیریز اپنے نام کی ہے۔ ان 5 ون ڈے سیریز میں یہ دوسرا موقع ہے جب افغانستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیا ہے۔ بنگلہ دیش کے علاوہ افغانستان آئرلینڈ، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف سیریز جیت چکا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined