کرکٹ

بی سی سی آئی کے سنٹرل کانٹریکٹ میں 34 کھلاڑیوں کو ملی جگہ، شریس ایّر اور ایشان کشن کی ہوئی واپسی

2024-25 کے سالانہ معاہدے میں روہت، کوہلی، بمرہ اور جڈیجہ کو اے+ زمرے میں رکھا گیا ہے۔ رشبھ پنت کو گریڈ-اے میں ترقی دی گئی ہے۔ وہیں شمی اور سراج بھی گریڈ-اے میں شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی ٹیم (فائل)، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/BCCI">@BCCI</a></p></div>

ہندوستانی ٹیم (فائل)، تصویر @BCCI

 

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں کے لیے سنٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 21 اپریل کو 25-2024 سیزن کے لیے ہندوستانی سینئر ٹیم کے مردوں کے لیے سالانہ معاہدے کا اعلان کیا گیا۔ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی کھلاڑیوں کو اے+، اے، بی اور سی کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔

Published: undefined

کانٹریکٹ کی لسٹ میں شریس ایّر اور ایشان کشن کی واپسی ہوئی ہے۔ وہیں رشبھ پنت اب گریڈ-اے میں ہیں۔ روہت شرما، وراٹ کوہلی، جسپریت بمرہ اور رویندر جڈیجہ کو سب سے اعلیٰ مقام اے+ زمرے میں رکھا گیا ہے۔ وہیں ورون چکرورتی، ابھیشیک شرما، نتیش کمار ریڈی، ہرشت رانا، سرفراز خان اور دھرو جوریل جیسے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی کانٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

بی سی سی آئی نے 25-2024 کے سالانہ معاہدے میں 34 کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔ بی سی سی آئی معاہدے کی فہرست سے باہر ہونے کے ایک سال بعد ایشان کشن اور شریس ایّر کی واپسی ہوئی ہے۔ دونوں ہی کھلاڑیوں کو بورڈ نے پچھلے کانٹریکٹ میں جگہ نہیں دی تھی۔

Published: undefined

سنٹرل کانٹریکٹ پانے والے کھلاڑیوں کی فہرست

اے+ کیٹگری: روہت شرما، وراٹ کوہلی، جسپریت بمرہ، رویندر جڈیجہ

اے کیٹگری: محمد شمی، محمد سراج، کے ایل راہل، شبھمن گل، ہاردک پانڈیا، رشبھ پنت

بی کیٹگری: سوریہ کمار یادو، کلدیپ یادو، اکچھر پٹیل، یشسوی جیسوال، شریس ایّر

سی کیٹگری: رنکو سنگھ، تلک ورما، ریتوراج گائیکواڑ، شیوم دوبے، روی بشنوئی، واشنگٹن سندر، مکیش کمار، سنجو سیمسن، ارشدیپ سنگھ، پرسدھ کرشنا، رجت پاٹیدار، دھرو جوریل، سرفراز خان، نتیش کمار ریڈی، ایشان کشن، ابھیشیک شرما، آکاش دیپ، ورون چکرورتی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined