فکر و خیالات

ٹیم کے نئے لڑکوں کو موقع کا فائدہ اٹھاتے دیکھ کر اچھا لگا: دراوڑ

راہل دراوڑ نے کہا کہ ہم فالو آن کے بارے میں نہیں سوچ رہے تھے، ہم نوجوان بلے بازوں کو موقع دینا چاہتے تھے، وہ ایسی صورتحال میں کھیلیں۔ ایسی وکٹ پر جہاں لال مٹی ہے، گیند ٹرن ہوتی ہے، باؤنس ہوتی ہے۔

راہل دراوڑ، تصویر آئی اے این ایس
راہل دراوڑ، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل دراوڑ نے دوسرا ٹیسٹ 372 رن سے جیتنے کے بعد کہا کہ سیریز کو اس طرح خاتم کرنا اچھا رہتا ہے۔ کانپور کا میچ کافی نزدیکی رہا۔ یہ یکطرفہ میچ رہا ہے، ہم 372 رنوں سے میچ ضرور جیتے ہیں، لیکن اس میں کافی محنت کرنی پڑی ہے۔ نئے لڑکوں کو موقع کا فائدہ اٹھاتے دیکھنا اچھا لگا ہے۔

Published: undefined

دراوڑ نے میچ کے بعد کہا کہ آپ چاہے آج جینت یادو کو دیکھ لیجئے، آج انہوں نے بہت بہتر کیا۔ شریاس، میانک نے بلے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سراج نے پہلی اننگز میں جس طرح سے گیند بازی کی، آپ اکشر کو دیکھ لیجئے، پوری سیریز میں انہوں نے جس طرح کی گیند بازی کی۔ ہمارے پاس گہرائی ہے اور اس کو دیکھ کر اچھا لگا۔ اسی طرح سے بہترین ٹیم بنائی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

راہل دراوڑ نے کہا کہ ہم فالو آن کے بارے میں نہیں سوچ رہے تھے، ہم نوجوان بلے بازوں کو موقع دینا چاہتے تھے، وہ ایسی صورتحال میں کھیلیں۔ ایسی وکٹ پر جہاں لال مٹی ہے، گیند ٹرن ہوتی ہے، باؤنس ہوتی ہے۔ ٹم ساؤتھی اور جیمیسن نے شارٹ بولنگ کی تھی، وہ کھیلنے میں کامیاب رہے۔ ہم ایسی حالت میں خود کو کھیلانا چاہتے تھے، جس سے اپنے آپ کو آزما سکیں۔ یہ بہت اچھی صورتحال ہے۔

Published: undefined

جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے دراوڑ نے کہا کہ ہم جنوبی افریقہ جا رہے ہیں۔ کچھ چوٹیں بھی آئی ہیں، لڑکے کافی عرصے سے کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ ہم سلیکٹرز، ٹیم مینجمنٹ سے بات کریں گے کہ ایک بہتر ٹیم بنے۔ جیسا کہ آپ نے کہا کہ بہت سے نئے لڑکے آرہے ہیں۔ یہ ٹیم کے لیے اچھا ہے۔ وہ اچھا کرنا چاہتا ہے، ہاں ٹیم کا انتخاب کرنا سر درد تو ہے، ہم دیکھتے ہیں کہ کیسے بہتر ٹیم بنائی جا سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined