فکر و خیالات

اگر ہندوستان اتنا پسند ہے تو عمران وہاں منتقل ہو جائیں: مریم نواز

اگر عمران خان کی رخصتی عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کی وجہ سے ہوتی ہے تو پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوگا جب کوئی حکومت تحریک عدم اعتماد کی وجہ سے اقتدار سے بے دخل ہوگی۔

مریم نواز، تصویر آئی اے این ایس
مریم نواز، تصویر آئی اے این ایس 

پاکستان میں سیاسی پارہ آسمان چھو رہا ہے جس کی وجہ سے وہاں کی سیاست میں گرمی بڑھ گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کو یہ یقین ہو چلا ہے کہ ان کی حکومت کے جانے کا وقت آ گیا ہے۔ یہ دیکھتے ہوئے انہوں نے بیرونی مداخلت کا سیاسی داؤ چل دیا ہے۔

Published: undefined

عمران خان نے کل شام قوم سے خطاب میں کہا کہ ان کی حکومت کو ہٹانے کی سازش امریکہ کے ذریعہ کی گئی کیونکہ انہوں نے حال ہی میں روس کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ہٹائے جانے کے بعد جو حکومت پاکستان میں قائم ہوگی وہ ’امپورٹیڈ حکومت‘ ہوگی۔ قوم سے اپنے خطاب میں انہوں نے ہندوستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کیا کوئی بیرونی حکومت ہندوستان کی حکومت ہٹا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک خوددار ملک ہے اور وہ پاکستان کو بھی ایسا ہی خوددار ملک بنانا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے عمران خان کی جانب سے ہندوستان کی تعریف کرنے کے بعد انہیں ’خوددار قوم‘ کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وہ کہتی ہیں ’’کوئی ایسے شخص کو بتائے جو اپنی طاقت کو جاتا دیکھ کر دماغی توازن کھو رہا ہے اور اسے اس کی اپنی پارٹی نے نکالا ہے کسی اور نے نہیں۔ اگر انہیں ہندوستان اتنا پسند ہے تو وہاں منتقل ہو جائیں اور پاکستان چھوڑ دیں۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے اگر عمران خان کی رخصتی عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کی وجہ سے ہوتی ہے تو پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوگا جب کوئی حکومت تحریک عدم اعتماد کی وجہ سے اقتدار سے بے دخل ہوگی۔ آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے اور اگر وہ ہوتی ہے تو اس کے نتائج پر سب کی نظر رہے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined