شہر

فتح پوری چوک: پرانی دہلی میں لاہور اور کراچی کی مٹھائیاں!

فتح پوری چوک کی مٹھائیاں پرانی دہلی میں کافی پسند کی جاتی ہیں۔ یوں بھی پرانی دہلی کے لوگوں کو میٹھا کھانے کا شوقین سمجھا جاتا ہے۔ لہذا یہاں کی مٹھائی کی دکانوں پر ہر وقت رش رہتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پرانی دہلی کا قدیمی مقام فتح پوری چوک چاندنی چوک کی ایک جانی مانی جگہ ہے۔ اس کی سڑک لال قلعہ سے شروع ہو کر چاندنی چوک سے گزرتی ہوئی فتح پوری مسجد پر جا کر ملتی ہے۔ فتح پوری مسجد مغلیہ دور میں بنائی گئی تھی جو نقاشی کا ایک نایاب نمونہ ہے۔ اسے شاہ جہاں کی اہلیہ فتح پوری بیگم نے 1650 میں تعمیر کرایا تھا۔ اسی لئے انہیں کے نام پر اس مسجد کو فتح پوری مسجد کہا جانے لگا۔

Published: undefined

فتح پوری چوک کی مٹھائیاں پرانی دہلی میں کافی پسند کی جاتی ہیں۔ یوں بھی پرانی دہلی کے لوگوں کو میٹھا کھانے کا شوقین سمجھا جاتا ہے۔ لہذا یہاں کی مٹھائی کی دکانوں پر ہر وقت رش رہتا ہے اور تہواروں کے وقت تو گویا جم غفیر امنڈ پڑتا ہے۔

Published: undefined

فتح پوری چوک پر موجود ’میگھ راج اینڈ سنس سویٹس، چینا رام اور جین سویٹس مٹھائی کی کچھ مشہور دکانوں میں سے ہیں۔ میگھ راج کی دکان کی بات کریں تو یہاں کی تمام مٹھائیاں ہی پسند کی جاتی ہیں لیکن کاجو کتلی برفی کو سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ شادی یا کسی خاص موقع پر بطور تحفہ پیش کرنے کے لئے یہاں اسپیشل تھالیاں اور گفٹ پیک بھی تیار کیے جاتے ہیں۔

Published: undefined

فتح پوری مسجد کے باہر کی دیوار کے نزدیک موجود ’چینا رام‘ کی دکان جوکہ 1901 سے چل رہی ہے اور اس دکان کی مٹھائیاں بھی کافی پسند کی جاتی ہیں۔ دکان پر کام کرنے والے ایک ملازم نے بتایا کہ چینا رام لاہور سے دہلی آئے تھے اور آج ان کی چوتھی نسل اس دکان کو سنبھال رہی ہے۔ چینا رام کی دکان پر کراچی کی مٹھائیاں سب سے زیادہ فروخت ہوتی ہیں۔

Published: undefined

فتح پوری چوک پر جو دکانیں موجود ہیں انہیں چلانے والوں میں سے زیادہ لوگ تقسیم ہند کے وقت پاکستان سے آئے تھے، دلچسپ بات یہ کہ انہوں نے آج بھی اپنی دکانوں کے نام لاہور اور کراچی جیسے شہروں سے منسوب کر رکھے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined