صنعت و حرفت

یو پی اے حکومت کا ’آر سی ای پی‘ سے ہٹنے کا فیصلہ صحیح تھا: چدمبرم

چدمبرم نے ٹوئٹ کیا ’’سال 2012 میں ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت کا آر سی پی ملکوں سے جڑنے کا فیصلہ صحیح تھا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: سابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سی ای پی) سمجھوتے سے ہٹنے کے حکومت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ اقتصادی بحران کے دور میں یہ فیصلہ صحیح ہے۔

Published: undefined

چدمبرم نے ٹوئٹ کیا ’’سال 2012 میں ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت کا آر سی پی ملکوں سے جڑنے کا فیصلہ صحیح تھا۔ کانگریس کا 2019 میں مرکزی حکومت اس سمجھوتے سے پیچھے ہٹنے اور آر سی ای پی پر دستخط نہ کرنے کا مشورہ بھی صحیح ہے۔‘‘

Published: undefined

حال میں اقتصادی بحران کے لئے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کو قصوروار قرار دیتے ہوئے انہوں نے طنز کیا ’’سال 2012 اور 2019 میں بڑا فرق یہ ہے کہ آج ملک کی اقتصادی حالت متاثر ہو رہی ہے اور اس کے لئے این ڈی اے کا غیر فعال انتظامیہ ذمہ دارہے۔‘‘

Published: undefined

چدمبرم آئی این ایکس گھپلے کے الزام میں یہاں تہاڑ جیل میں بند ہیں اور انہوں نے ٹوئٹ کرکے اپنی بات کہنے کے لئے اپنے خاندان کے اراکین کی مدد لی ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined