صنعت و حرفت

پٹرول ڈیزل کے داموں میں اضافہ کا سلسلہ تیسرے دن بھی جاری

رواں ہفتہ میں اب تک چار مرتبہ پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں اضافہ ہو چکا ہے جبکہ قومی راجدھانی خطہ دہلی میں ہفتہ کے دوران پٹرول 26 پیسہ فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں اضافہ کا سلسلہ ہفتہ کے روز لگاتار تیسرے دن جاری رہا۔ ملک کے چار اہم شہروں دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پٹرول آٹھ پیسہ فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔ وہیں، ڈیزل کے داموں میں دہلی اور کولکاتا میں نو پیسے جبکہ ممبئی اور چنئی میں 10 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

Published: 14 Sep 2019, 3:10 PM IST

رواں ہفتہ میں اب تک چار مرتبہ پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں اضافہ ہو چکا ہے جبکہ قومی راجدھانی خطہ میں ہفتہ کے دوران پٹرول 26 پیسہ فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے اور ڈیزل کے داموں میں 28 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کے دام بالترتیب 71.97 روپے، 74.70 روپے، 77.65 روپے اور 74.78 روپے فی لیٹر ہو گئے ہیں۔

Published: 14 Sep 2019, 3:10 PM IST

ادھر، بین الاقوامی بازار میں اس ہفتہ خام تیل کے داموں میں نرمی کا رُخ بنا رہا۔ ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران خام تیل کے داموں میں تقریباً استحکام رہا، جس کے بعد اب پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں اضافہ غالباً نہیں ہوگا۔

Published: 14 Sep 2019, 3:10 PM IST

بین الاقوامی واعدہ بازار بین البراعظمی ایکسچینج (آئی سی آئی) پر بنچ مارک برینٹ خام تیل کا نومبر ڈلیوری کنٹریکٹ جمعہ کے روز 0.45 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 60.11 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔ وہیں، نیو یارک مرکنٹائل ایکسچینج یعنی نائے میکس پر امریکی لائٹ کروڈ ڈبلیو ٹی آئی کا اکتوبر ڈلیوری کنٹریکٹ میں 0.38 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 54.84 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔ گزشتہ چار دنوں سے جاری نرمی کی وجہ سے برینٹ کروڈ کی قیمت گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ ڈیڑھ ڈالر فی بیرل گری ہے۔

Published: 14 Sep 2019, 3:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Sep 2019, 3:10 PM IST