صنعت و حرفت

گزشتہ 100 سالوں میں کورونا سب سے گہرا صحت اور معاشی بحران: گورنر آر بی آئی

آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے ہفتہ کے روز کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 100 سالوں میں سب سے خراب صحت اور معاشی بحران چل رہا ہے، جس کے سبب مینوفیکچرنگ اور نوکریوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: آر بی آئی (ریزرو بینک آف انڈیا) کے گورنر شکتی کانت داس نے ہفتہ کے روز کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 100 سالوں میں سب سے خراب صحت اور معاشی بحران چل رہا ہے، جس کے سبب مینوفیکچرنگ اور نوکریوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

Published: 11 Jul 2020, 3:11 PM IST

گورنر آر بی آئی شکتی کانت ساتویں ایس بی آئی بینکنگ اینڈ اکنامکس کانکلیو سے خطاب کر رہے تھے۔ کورونا کی وبا کے پیش نظر اس تقریب کو اس مرتبہ آن لائن طریقہ سے منعقد کیا گیا، جس میں کئی ماہرین نے شرکت کی۔ دو روزہ اس تقریب کی اس مرتبہ کی تھیم ’کاروبار اور معیشت پر کورونا کے اثرات‘ رکھی گئی تھی۔

Published: 11 Jul 2020, 3:11 PM IST

شکتی کانت داس نے کہا، ’’کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ 100 سالوں میں سب سے زیادہ خراب صحت اور معاشی بحران پیدا ہو گیا ہے، جس کے سبب مینوفیکچرنگ اور نوکریوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اس نے دنیا بھر میں موجودہ نظام، محنت اور سرمایہ کی رفتار کو کم کر دیا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’آر بی آئی نے ہمارے معاشی نظام کو محفوظ رکھنے اور موجودہ بحران کے دور میں معیشت کو تعاون دینے کے لئے کئی اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔‘‘

Published: 11 Jul 2020, 3:11 PM IST

شکتی کانت نے کہا، ’’آر بی آئی کے لئے ترقی اولین ترجیح ہے، مالی استحکام بھی اتنا ہی اہم ہے۔ آر بی آئی نے ابھرتے ہوئے جوکھم کی شناخت کرنے کے لئے اپنے آف سائٹ نگرانی کا نظام مضبوط کیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے این پی اے بڑھے گا اور سرمایہ کی کمی ہوگی۔‘‘

Published: 11 Jul 2020, 3:11 PM IST

داس نے کہا کہ ’’آر بی آئی پنجاب اور مہاراشٹر کوآپریٹیو بینک کے لحاظ سے حل نکالنے کے لئے تمام مستفیضین سے بات کر رہا ہے۔ سرمایہ جٹانا، بفر تیار کرنا اور مالی نظام کی مضبوطی کو یقینی بنایا اہم ہے۔ آر بی آئی کے پالیسی ساز اقدام میں اس بات کا احتیاط سے جایزہ لینا ہوگا کہ بحران کیا روپ لیتا ہے۔‘‘

Published: 11 Jul 2020, 3:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Jul 2020, 3:11 PM IST