صنعت و حرفت

ایس بی آئی سمیت متعدد بینک چار دن رہیں گے بند، ضروری کام جلد نمٹا لیں تو بہتر

بینکوں کی نجکاری کے خلاف ملازمین کی یونین نے 15 اور 16 مارچ کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ملک کی نو یونینوں کی تنظیم یونائٹیڈ فورم آف بینک یونینز نے اس ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

بینکوں کی ہڑتال / Getty Images
بینکوں کی ہڑتال / Getty Images 

نئی دہلی: رواں ماہ بینک ایک ساتھ چار دن تک بند رہیں گے۔ ایک طرف جہاں بینکوں کی نجکاری کے خلاف ملازمین ہڑتال پر جانے والے ہیں، وہیں دوسری طرف اس مہینے کئی چھٹیاں بھی آ رہی ہیں۔ ایسی صورت حال میں اپنے بینک سے وابستہ کاموں کو جلد نمٹا لیں تو بہتر ہوگا ورنہ آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Published: undefined

عام بجٹ میں مودی حکومت نے تین سرکاری بینکوں کی نجکاری کا اعلان کیا تھا۔ آئی ڈی بی آئی سمیت مزید دو سرکاری بینکوں کی نجکاری انجام دی جائے گی۔ اعلان کے بعد سے ہی بینک ملازمین احتجاج کر رہے ہیں۔ بینکوں کی نجکاری کے خلاف ملازمین کی یونین نے 15 اور 16 مارچ کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ملک کی نو یونینوں کی تنظیم یونائٹیڈ فورم آف بینک یونینز نے اس ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ملازمین بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کی تیاری کر رہے ہیں۔

Published: undefined

دراصل، 13 مارچ کو مہینہ کا سیکنڈ سٹرڈے (دوسرا سنیچر) ہے اور 14 مارچ کو اتوار کی چھٹی ہے۔ اس کے بعد دو دنوں تک ہڑتال رہے گی۔ لہذا 13 مارچ سے پہلے ہی اپنے بینک کے امور نمٹا لیں ورنہ آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ملک کے سب سے بڑے سرکاری بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے کام کاج پر بھی اس ہڑتال کا اثر پڑنے والا ہے۔

Published: undefined

بینک ہڑتال کے علاوہ 11 مارچ یعنی کل مہاشیوراتری کی بھی چھٹی ہے، ظاہر ہے کہ اس دن بھی بینک بند رہیں گے۔ ایسے میں 11 سے 16 مارچ تک صرف ایک ہی دن یعنی 12 مارچ (جمعہ) کو ہی بینک کھل سکیں گے اور اس روز پورے دن کام ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined