ہندوستنای کرنسی ’روپیہ‘ پیر کے روز پہلی بار ڈالر کے مقابلے 78 روپے کی سطح کو پار کر گیا، جو امریکی ڈالر کے مقابلے اب تک کی سب سے نچلی سطح ہے۔ انٹرا-ڈے ڈیل میں 78.29 روپیہ کی گراوٹ کے بعد روپیہ پیر کے کاروبار میں 78.04 روپے فی امریکی ڈالر پر بند ہوا۔
Published: undefined
ایم کے گلوبل فائنانشیل سروسز نے ایک نوٹ میں کہا کہ ’’یہ اندازہ لگانے کے لیے کوئی نیا ٹریگر نہیں ہے کہ روپیہ 79 یا 80 ہوگا جب تک تائیوان کے معاملے میں امریکہ اور چین کے درمیان جدوجہد نہیں ہو جاتی، تب تک موقع پر 77 یا 77.50 کی طرف کوئی سدھار نہیں ہونی چاہیے۔‘‘
Published: undefined
کموڈیٹی کے ریسرچ انالسٹ جگر ترویدی اور کرنسی فنڈامنٹل اور اسٹاک بروکرس آنند راٹھی نے کہا کہ ’’اس ہفتہ کے آخر میں شروع ہونے والی امریکی مانیٹری پالیسی تجزیہ میٹنگ سے پہلے روپے میں مزید کمزوری دیکھنے کو مل سکتی ہے جہاں یو ایس فیڈ کے ذریعہ شرحوں میں اضافہ اور زیادہ جارحانہ کارکردگی کی امید ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined