صنعت و حرفت

ایل پی جی کے کمرشل سلنڈر کے داموں میں کمی، گھریلو سلنڈر کے داموں میں کوئی راحت نہیں

تجارتی استعمال کے لیے 19 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب دہلی میں 1,885 روپے کے بجائے 1,859 روپے ہوگی۔

کمرشل گیس سلنڈر
کمرشل گیس سلنڈر تصویر آئی اے این ایس

نئی دہلی: تہوارں کے موسم میں مہینے کے پہلے دن عوام کو اس وقت ذرا سی راحت حاصل ہوئی جب ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں تخفیف کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق تجارتی ایل پی جی سلنڈر (ایل پی جی) کی قیمتوں میں ہفتہ کو 25.5 روپے فی سلنڈر کی کمی کی گئی ہے۔ انڈین آئل کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق داموں میں تخفیف کا اطلاق ہفتہ یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہے۔

Published: undefined

تجارتی استعمال کے لیے 19 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب دہلی میں 1,885 روپے کے بجائے 1,859 روپے ہوگی۔ کلکتہ میں اس کی قیمت 1,995.50 روپے کے بجائے 1,959 روپے، ممبئی میں 1,844 روپے کے بجائے 1,811.50 روپے اور چنئی میں 2,045 روپے کے بجائے 2,009.50 روپے ہوگی۔ یکم ستمبر 2022 کو بھی قیمتیں کم کی گئیں تھیں۔ اس سے قبل 19 کلوگرام سلنڈر کی قیمت میں 6 جولائی کو ترمیم کی گئی تھی۔ تاہم گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ملک میں جون سے کمرشل سلنڈر کے داموں میں مسلسل تخفیف کی جا رہی ہے۔ جولائی میں ایسا دو مرتبہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد یکم اگست اور یکم ستمبر کو بھی سلنڈر کے داموں میں کمی کی گئی۔ جون سے اب تک 19 کلو کا سلنڈر 542 روپے تک سستا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب گھریلو ایل پی جی گیس سلنڈر کے داموں پر کوئی راحت نہیں دی جا رہی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined