صنعت و حرفت

راجستھان: کانگریس کا پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں کے خلاف احتجاج، مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی

راجستھان میں کانگریس نے بڑھتی مہنگائی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے خلاف آج دارالحکومت جے پور سمیت تمام اضلاع میں مرکز کی مودی حکومت کے خلاف پٹرول پمپوں کے سامنے دھرنا مظاہرہ کیا

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

جے پور: راجستھان میں کانگریس نے بڑھتی مہنگائی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے خلاف آج دارالحکومت جے پور سمیت تمام اضلاع میں مرکز کی مودی حکومت کے خلاف پٹرول پمپوں کے سامنے دھرنا مظاہرہ کیا۔

Published: undefined

پوری ریاست میں صبح 10 سے دوپہر 12 بجے تک یہ مظاہرہ کیا گیا۔ جے پور میں سول لائنس اجمیر روڈ پر پٹرول پمپ والے ہنومان جی کے پاس کانگریس نے مظاہرہ کیا۔ اس میں کانگریس کے صدر گووند ڈوٹاسرا، وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما، توانائی کے وزیر بی ڈی کلّا، وزیر ٹرانسپورٹ (نقل و حمل) پرتاپ سنگھ کھاچریاواس، اعلیٰ تعلیم کے وزیر بھنور سنگھ بھاٹی سمیت کئی کانگریس کے کارکنان نے حصہ لیا۔

Published: undefined

جے پور میں ہی ٹونک روڈ پر واقع ایک پٹرول پمپ کے سامنے کیے گئے مظاہرے میں سابق نائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ اور دیگر کانگریس کے ہرنماؤں نے حصہ لیا۔

Published: undefined

اس موقع پر ڈوٹاسرا نے کہا کہ مودی حکومت مہنگائی اور کورونا کا قہر روکنے میں ناکام رہی ہے۔ مہنگائی کے سبب ہر شخص کا بجٹ بگڑ گیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مودی من کی بات کرتے ہیں کام کی بات نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف ایک دن میں لڑائی نہیں لڑی جا سکتی اور اب گاؤں گاؤں اور گلی گلی میں جاکر مودی حکومت کو بے نقاب کرنے کا کام کیا جائے گا۔

Published: undefined

سابق نائب وزیراعلیٰ پائلٹ نے کہا کہ کورونا وبا کے کساد بازاری ہوئی اور بے روزگار اور مزدوروں سمیت لوگوں کو اس سے پریشانی ہوئی ہے۔ کئی ملکوں میں عوام کا خیال رکھنے کا اقدام کیا گیا لیکن بدقستی ہے کہ مرکزی حکومت نے اس بارے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

Published: undefined

کھاچریاواس نے کہا کہ آج ملک میں پٹرول 100 روپیے کا ہو گیا۔ گیس کی قیمت اتنی ہے کہ عوام نے چولہا جلانا شروع کر دیا۔ منموہن سنگھ جب وزیراعظم تھے تو بی جے پی نے پٹرول کے خلاف ماحول بنایا تھا لیکن آج کروڈ آئیل سستا ہے تو پٹرول مہنگا ہے، مودی حکومت کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔ اس موقع پر کھاچریاواس سائیکل چلا کر مظاہرے کی جگہ پہنچے۔

Published: undefined

اسی طرح ریاست کے دیگر حصوں میں بھی پٹرول پمپ کے سامنے دھرنا اور مظاہرہ کیا گیا۔ الور میں ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے بجلی گھر کے قریب واقع پٹرول پمپ پر مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مزدوری کے وزیر مملکت ٹیکا رام جولی نے مظاہرے میں حصہ لیا۔ اسی طرح اجمیر، جودھپور اور بیکانیر سمیت تمام اضلاع میں کانگریس کے کارکنان نے جگہ جگہ پٹرول پمپوں کے سامنے مہنگائی کے حوالے سے مودی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined