
سونا اور چاندی / تصویر آئی اے این ایس
کئی روز سے گراوٹ کا سامنے کررے سونا اور چاندی آج ایک بار پھراچانک اوپر اٹھتے ہوئے اپنی حالت سدھارتے نظر آئے۔ ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) پر فیوچر ٹریڈنگ شروع ہونے کے ساتھ ہی بدھ کو دونوں قیمتی اشیا طوفانی تیزی کے ساتھ منظرعام پر آئیں۔ اس دوران چاندی جہاں ایک ہی جھٹکے میں 21,000 روپے سے زیادہ مہنگی ہوگئی وہیں سونے کی قیمت میں بھی 5,000 سے زیادہ کا اضافہ ہوگیا۔
Published: undefined
بتادیں کہ5 مارچ کی میعاد ختم ہونے والی چاندی پیر کو 236,261 روپئےفی کلوگرام پر بند ہوئی تھی۔ منگل کو کاروبار شروع ہوتے ہی اس کی قیمت 257,480 روپے فی کلو گرام پر پہنچ گئی۔ پیر کو چاندی کی قیمت تقریباً 2.25 لاکھ روپے فی کلوگرام تک گر گئی تھی لیکن منگل کو اس میں تیزی بحال ہوتی نظر آئی۔
Published: undefined
منگل کی تیزی کے باوجود چاندی اب بھی اپنی اب تک کی بلند ترین سطح سے کافی نیچے ہے۔ 29 جنوری کوچاندی پہلی بار 4 لاکھ روپئے فی کلو گرام کے نشان کو عبور کر تے ہوئے 430,048 روپئے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ اس حساب سے موجودہ قیمت اب بھی تقریباً 162,568 روپئے کم ہے۔
Published: undefined
چاندی کے ساتھ ساتھ سونے کی قیمتوں میں بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ ایم سی ایکس پر سونا پیر کو 143,991 روپئے فی 10 گرام پر بند ہوا جو منگل کو ابتدائی کاروبار میں میں149,485 روپئے فی 10 گرام پہنچ گئی۔ اس کا مطلب ہے کہ 24 قیراط سونا ایک ہی دن میں تقریباً 5,494 روپے مہنگا ہو گیا۔
Published: undefined
اسی طرح سونے کی موجودہ قیمت بھی اپنی لائف ٹائم ہائی سے کافی کم ہے۔ ایم سی ایکس پر 2 اپریل ایکسپائری ڈیٹ والے سونے کی بلند ترین سطح 1,93,096 فی 10 گرام رہی ہے جہاں وہ 29 جنوری کو تھی۔ منگل کی تیزی کے بعد بھی سونا ابھی اپنی ریکارڈ سطح سے تقریباً 43,611 نیچے ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined