صنعت و حرفت

پٹرول-ڈیزل کے داموں میں 12دنوں میں 10ویں مرتبہ اضافہ، دہلی میں پٹرول 102.61 روپے فی لیٹر

گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، ملک کی راجدھانی دہلی میں پٹرول اور ڈیزل دونوں ایندھن 80-80 پیسے فی لیٹر مہنگے ہو گئے ہیں

پٹرول اور ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور عوام بری طرح پریشان ہیں۔ ہندوستانی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے یکم اپریل کو قیمتوں میں استحکام رکھنے کے بعد آج ہفتہ 2 اپریل کو پٹرول اور ڈیزل دونوں کے داموں میں 80-80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔

Published: undefined

ہندوستانی پٹرولیم مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی ایل) کے تازہ اپ ڈیٹ کے مطابق، قومی راجدھانی دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 102.61 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت 93.87 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس سے قبل 31 مارچ کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80-80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں گزشتہ 12 میں 10ویں مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ملک کے کئی شہروں میں پٹرول کے دام 115 روپے فی لیٹر کو بھی تجاوز کر چکے ہیں۔ مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ میں پٹرول کی قیمت 117.40 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 100.42 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ راجستھان کے سری گنگا نگر میں پٹرول 120.08 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 102.69 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔ خیال رہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مقامی ٹیکسوں کی بنیاد پر طے ہوتی ہیں اور یہ ریاستوں میں الگ الگ ہوتی ہیں۔

Published: undefined

اگر ملک کے چار اہم شہروں پر نظر ڈالیں تو تو ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل سب سے مہنگے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں اہم شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کے دام!

دہلی میں پٹرول - 102.61 روپے فی لیٹر، ڈیزل - 93.87 روپے فی لیٹر

ممبئی میں پٹرول - 117.57 روپے فی لیٹر، ڈیزل - 101.79 روپے فی لیٹر

چنئی میں پٹرول - 108.21 روپے فی لیٹر، ڈیزل 108.21 روپے فی لیٹر

کولکاتا میں پٹرول - 112.19 روپے فی لیٹر، ڈیزل 97.02 روپے فی لیٹر

Published: undefined

پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کا یہ سلسلہ 22 مارچ سے شروع ہوا تھا ہے۔ اس کے بعد سے دو دنوں یعنی 24 مارچ اور یکم اپریل کو چھوڑ کر داموں میں ہر روز اضافہ کیا گیا ہے۔ آج یعنی 2 اپریل کے اضافے سمیت گزشتہ 12 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں 10 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے، اس دوران داموں میں مجموعی طور پر 7 روپے 20 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو