صنعت و حرفت

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ لگاتار جاری

ملک کے چار بڑے شہروں میں جمعہ کے روز ڈیزل میں 21 سے 24 اور پٹرول میں 17 سے 20 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: چین کی مانگ میں اضافے سے بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں سرخی سے سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کے روز مسلسل تیسرے روز بھی پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔ آج ملک کے چار بڑے شہروں میں ڈیزل میں 21 سے 24 اور پٹرول میں 17 سے 20 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔

Published: undefined

آج دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 23 پیسے بڑھ کر 73 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اگست کے بعد ڈیزل کی قیمت 73 پیسے فی لیٹر سے زیادہ ہوگئی ہے۔ پٹرول میں 20 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ آج دونوں ایندھن کے دام بالترتیب 82.86 روپے اور ڈیزل کی قیمت 73.07 روپے ہوگئی۔

Published: undefined

تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے گزشتہ پندرہ روز کے دوران 12 مرتبہ پٹرول کے دام 1.80 روپے فی لیٹر بڑھائے ہیں جبکہ ڈیزل 2.61 روپے مہنگا ہوا ہے۔ تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول 19 پیسے کے اضافے سے 89.52 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 24 پیسے اضافے سے 79.66 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

Published: undefined

کولکاتا میں پٹرول کی قیمت 19پیسے اضافے سے 84.37 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 23 پیسے اضافے سے 76.64 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ چنئی میں بھی پٹرول- ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول کی قیمت 17 پیسے اضافے سے 85.76 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 21 پیسے اضافے سے 78.45 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

Published: undefined

آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح رہیں....

دہلی میں پٹرول 82.86 روپے اور ڈیزل 73.07 روپے فی لیٹر

ممبئی میں پترول 89.52 روپے اور ڈیزل 79.66 روپے فی لیٹر

چنئی میں پٹرول 85.76 روپے اور ڈیزل 78.45 روپے فی لیٹر

کولکاتا میں پٹرول 84.37 روپے اور ڈیزل 76.64 روپے فی لیٹر

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined