صنعت و حرفت

کورونا کے خوف سے شیئر بازار میں گھبراہٹ، 600 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا سنسیکس

بینکنگ، ایف ایم سی جی، انرجی، کنزیومر ڈیوریبلس، میٹلس، آٹو، انفرا سیکٹر کے شیئرس میں بڑی گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔

شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس
شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس 

چین میں کورونا کے معاملے لگاتار تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔ اس خبر سے ہندوستان میں بھی تشویش کا عالم دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حکومتی سطح پر میٹنگیں شروع ہو گئی ہیں اور احتیاطی اقدامات کی اپیل بھی لگاتار کی جا رہی ہے۔ اس درمیان کورونا کا خوف ہندوستانی شیئر بازار میں بھی دکھائی دینے لگا ہے۔ منافع وصولی کے سبب بازار میں بڑی گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ آج شیئر مارکیٹ جب بند ہوا تو سنسیکس 61000 پوائنٹس کے نیچے چلا گیا اور نفٹی 18200 کے نیچے پھسل گیا۔ آج کا کاروبار ختم ہونے پر بی ایس ای سنسیکس 635 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 61067 پر بند ہوا اور این ایس ای کا نفٹی 186 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 18199 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Published: undefined

مارکیٹ میں اچانک آئی اس گراوٹ میں بینکنگ، ایف ایم سی جی، انرجی، کنزیومر ڈیوریبلس، میٹلس، آٹو، انفرا سیکٹر کے شیئرس میں بڑی گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ صرف فارما، آٹو، ہیلتھ کیئر سیکٹر کے شیئرس میں خریداری دیکھنے کو ملی ہے۔ مڈ کیپ اور اسمال کیپ کے شیئرس میں بھی گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ بینک نفٹی 741 پوائنٹس یا 1.71 فیصد گر کر بند ہوا ہے۔

Published: undefined

بازار میں آج فارما شیئرس میں سب سے زیادہ تیزی دیکھنے کو ملی۔ اس کے علاوہ ایچ سی ایل ٹیک 0.99 فیصد، ٹی سی ایس 0.74 فیصد اور نیسلے ایک فیصد کی تیزی کے ساتھ بند ہوا۔ علاوہ ازیں انڈس اِنڈ بینک، الٹرا ٹیک سیمنٹ، بجاج فنسرو اور ایکسس بینک کا شیئر گراوٹ کے ساتھ بند ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined