صنعت و حرفت

مکیش امبانی کا ریلائنس گروپ کی سربراہی سے سبکدوش ہونے کا ارادہ، کون ہوگا ان کا جانشین!

مکیش امبانی 64 برس کے ہو چکے ہیں اور اپنے والد دھیرو بھائی امبانی کے یومِ پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب سے انہوں نے اپنی سبکدوشی کے تعلق سے اطلاع دی، ان کے دو بیٹے آکاش اور اننت اور ایک بیٹی ایشا ہیں

مکیش امبانی / فائل تصویر
مکیش امبانی / فائل تصویر 

نئی دہلی: ریلائنس گروپ کے سربراہ مکیش امبانی نے اپنے کاروبار میں قیادت کی تبدیلی کا اشارہ دیا ہے۔ اپنے والد دھیرو بھائی امبانی کے یومِ پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب سے مکیش امبانی نے کہا ہے وہ تجربہ کار معاونین کے ساتھ مل کر نوجوان نسل کو باگڈور سونپنے کے عمل میں تیزی لانے کے خواہاں ہیں۔ ملک کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کی جانب سے ملک کی سب سے بڑی کمپنی میں جانشینی پر پہلی بار بیان دیتے ہوئے کہا گیا، ’’ریلائنس اب ایک اہم قیادت کی تبدیلی کو انجام دینے کے عمل سے گزر رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

مکیش امبانی نے اپنے والد دھیرو بھائی امبانی سے ریلائنس گروپ کی باگڈور حاصل کی تھی۔ وہ اب 64 برس کے ہو چکے ہیں اور ان کے دو بیٹے آکاش اور اننت اور ایک بیٹی ایشا ہیں۔ اپنے والد کے یوم پیدائش کے موقع پر مکیش امبانی نے کہا کہ آر آئی ایل (ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ) آنے والے سالوں میں دنیا کی سب سے باوقار اور مضبوط کمپنیوں میں سے ایک ہوگی۔ اس میں ’کلین اینڈ گرین‘ انرجی سیکٹر کے علاوہ ریٹیل اور ٹیلی کام بزنس کا کردار اہم ہوگا جو بے مثال شرح سے ترقی کر رہے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، ’’بڑے خوابوں اور بظاہر ناممکن نظر آنے والے اہداف کے حصول کے لیے صحیح لوگوں کو شامل کرنا اور صحیح قیادت کا ہونا ضروری ہے۔ ریلائنس اب ایک اہم قیادت کی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے۔ یہ تبدیلی میری نسل کے بزرگوں سے نئے لوگوں کی اگلی نسل تک ہوگی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ اس عمل کو تیز کرنا چاہیں گے۔

Published: undefined

امبانی نے اپنے خطاب میں کہا، ’’مجھ سمیت تمام بزرگوں کو اب ریلائنس میں بہت قابل، پرعزم اور باصلاحیت نوجوان قیادت تیار کرنی چاہیے۔ ہمیں ان کی رہنمائی اور انہیں قابل بنانے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ اور جب وہ ہم سے بہتر کرکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آئیں تو ہمیں آرام سے بیٹھ کر تالیاں بجانی چاہئیں۔‘‘ تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined