صنعت و حرفت

مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس: ریپو ریٹ اور ریورس ریپو ریٹ میں مسلسل تیسری بار کوئی تبدیلی نہیں

ریزرو بینک آف انڈیا نے جمعہ کو اعلان کی جانے والی مانیٹری پالیسی میں مسلسل تیسری مرتبہ ریپو ریٹ اور ریورس ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے

آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس / تصویر یو این آئی
آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس / تصویر یو این آئی 

ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا نے جمعہ کو اعلان کی جانے والی مانیٹری پالیسی میں مسلسل تیسری مرتبہ ریپو ریٹ اور ریورس ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد آج اس کا اعلان گورنر شکتی کانت داس نے کیا۔ آر بی آئی نے ریپو ریٹ کو 4 فیصد اور ریورس ریپو ریٹ کو بھی 3.35 فیصد پر رکھا ہے۔

Published: 04 Dec 2020, 5:40 PM IST

یہ مسلسل تیسرا موقع ہے جب آر بی آئی نے دونوں کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ داس نے کہا کہ موجودہ مالی سال میں مجموعی گھریلو مصنوعات (جی ڈی پی) کی شرح منفی 7.5 فیصد رہنے کا اندازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی اور شہری مانگ میں بہتری آرہی ہے۔ توقع ہے کہ دیہی مانگ میں بہتری سے مزید تقویت ملے گی جبکہ شہری مانگ بھی زور پکڑ رہی ہے۔

Published: 04 Dec 2020, 5:40 PM IST

شکتی کانت داس نے کہا ہے کہ کمیٹی نے مانیٹری پالیسی مالیاتی ایڈجسٹمنٹ کا سلسلہ اس وقت تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک کم از کم موجودہ مالی سال اور اگلے سال تک ، پائیدار بنیادوں پر نمو کی رفتارنہیں پکڑ لیتی ۔ مزید یہ کہ افراط زر کے ہدف کو یقینی بناتے ہوئے کوویڈ ۔19 کے اثرات کو کم نہ کرلیا جائے۔

Published: 04 Dec 2020, 5:40 PM IST

آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ خریف کی زبردست پیداوار سے موسم سرما کے دوران افراط زر کچھ راحت کے باوجود اس کے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ، ایم ایس ایف اور بینک ریٹ کو بھی 4.25 فیصد پر کوئی تبدیلی کئے بغیر برقرار رکھا گیا ہے۔ داس نے کہا کہ صارفین کی قیمت اشاریہ پر مبنی افراط زر کی شرح تیسری سہ ماہی میں 6.8 فیصد اور چوتھی سہ ماہی میں 5.8 فیصد متوقع ہے۔

Published: 04 Dec 2020, 5:40 PM IST

انہوں نے کہا کہ کووڈ- 19 کے جھٹکے کے بعد معیشت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے اور ہر روز نئے شعبے بھی بہتری کی راہ پر گامزن ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ داس نے کہا کہ موجودہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو 0.1 فیصد کے ساتھ مثبت حدود میں واپس آنے کا تخمینہ ہے۔ پچھلی سہ ماہی میں 0.7 فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ مالی سال میں اس میں 7.5 فیصد کمی کا تخمینہ ہے۔

Published: 04 Dec 2020, 5:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Dec 2020, 5:40 PM IST