صنعت و حرفت

دنیا بھر میں میٹا سرور ایک گھنٹے سے زائد بند رہا، رات گئے سروسز بحال ہوئیں

دنیا بھر میں میٹا سرورز ڈاؤن ہونے کی وجہ سے پیغام دینے والا  پلیٹ فارم واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک کے صارفین کو بڑے پیمانے پر بند ہونے کا سامنا رہا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

پیغام رسانی کے پلیٹ فارمز واٹس ایپ، انسٹاگرام، فیس بک اور تھریڈ صارفین کو بدھ کی رات دنیا بھر میں میٹا سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر بندش کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستان میں، رات 11 بجے کے قریب، صارفین نے میٹا پلیٹ فارم کے بند ہونے کی شکایت کرنا شروع کردی۔ واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے یا وصول کرنے میں صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اسی طرح انسٹاگرام، فیس بک اور تھریڈ پر فیڈ اپ لوڈ کرنے میں بھی مسئلہ تھا۔واضح رہے کہ میٹا کے پاس واٹس ایپ کے علاوہ انسٹاگرام، فیس بک اور تھریڈ بھی ہے۔

Published: undefined

ان چار مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے صارفین کو کئی گھنٹے تک پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ صبح 2 بجے کے قریب، میٹا آوٹیج کو حل کر لیا گیا اور صارفین دوبارہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بغیر کسی رکاوٹ کے استعمال کرنا شروع کر دیا۔ میٹا پلیٹ فارمز کی بندش کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر میمز کا سیلاب آگیا۔ اس وقت صارفین نے ایلون مسک کے مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم پر واٹس ایپ ڈاؤن، انسٹاگرام ڈاؤن اور فیس بک ڈاؤن کو ٹرینڈ کرنا شروع کردیا۔

Published: undefined

صارفین کے لیے پیغامات، پوسٹس اور اپ ڈیٹس تک رسائی سست تھی یا مکمل طور پر دستیاب نہیں تھی۔ یہ مسئلہ میٹا پلیٹ فارمز کے ڈیسک ٹاپ اور موبائل ورژن دونوں میں دیکھا گیا۔ صارفین میٹا سپورٹ سائٹ یاڈاؤن ڈٹیکٹر( Downdetector ) ویب سائٹ پر اس بندش کے بارے میں پوسٹ کر رہے تھے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ڈاؤن ڈٹیکٹر ایک ایسی ویب سائٹ ہے جہاں صارفین ٹائم زون اور جغرافیائی زون کے مطابق سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پلیٹ فارم کے استعمال میں مسائل اور سائٹ کریش کی اطلاع دیتے ہیں۔

Published: undefined

میٹا نے ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی اپنی خدمات کی عالمی بندش سے آگاہ ہے اور وہ واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کو بحال کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ فیس بک صارفین کو لاگ ان کرنے اور پوسٹس اپ لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ میٹا کی ملکیت والے انسٹاگرام کو بھی اسی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ ایپ بار بار کریش ہو رہی تھی۔ واٹس ایپ صارفین کو پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم، میٹا کی جانب سے ایکس پر ایک بیان جاری کرنے کے فوراً بعد، مسئلہ حل ہو گیا اور تمام پلیٹ فارمز نے ٹھیک سے کام کرنا شروع کر دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined