صنعت و حرفت

لون موریٹوریم: کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کو سود میں رعایت کیوں دی گئی! سپریم کورٹ

حکومت نے سپریم کورٹ سے گہار لگائی ہے کہ آگے اور کسی راحت کی مانگ پر غور نہ کیا جائے، کیونکہ حکومت پہلے ہی زیادہ سے زیادہ رعایت فراہم کر چکی ہے۔

سپریم کورٹ آف انڈیا - فائل تصویر / Getty Images
سپریم کورٹ آف انڈیا - فائل تصویر / Getty Images 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے لون موریٹوریم معاملہ میں جمعرات کے روز سماعت کرتے ہوئے کہا کہ کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کو سود پر سود میں رعایت کا فائدہ نہیں دیا جانا چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ کریڈٹ کارڈ والے قرضدار نہیں ہیں، وہ خریداری کرتے ہیں، نہ کوئی قرض لیتے ہیں۔

Published: undefined

وہیں حکومت نے سپریم کورٹ سے گہار لگائی کہ آگے اور کسی راحت کی مانگ پر غور نہ کیا جائے، کیونکہ حکومت پہلے ہی زیادہ سے زیادہ رعایت فراہم کر چکی ہے۔ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ حکومت بحران سے دو چار علاقوں کو سہارا دینے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

Published: undefined

سپریم کورٹ نے لون موریٹوریم معاملہ میں سود پر سود معاف کرنے کے حوالہ سے اہم سماعت کی۔ معاملہ کی سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے مرکز کے 9 نومبر کے حلف نامہ کے بارے میں معلومات دی۔ جسٹس اشوک بھوشن، آر سبھاش ریڈی اور ایم آر شاہ کی بنچ چھ مہینے کی لون موریٹوریم (قرض کی ادائیگی میں وقت کی رعایت) سے متعلق عرضٰ پر سماعت کر رہی ہے۔ مرکز نے مارچ میں اگست 2020 کے بیچ گاہکوں کو لون موریٹوریم کی سہولت پہلے ہی دی تھی۔

Published: undefined

اس مدت کے سود پر لگنے والے سود کو معاف کرنے کی ہدایت پہلے ہی دے چکی ہے، جس پر مرکزی حکومت نے بھی رضامندی ظاہر کی۔ عدالت عظمیٰ نے اس سے پہلے کہا تھا کہ حکومت کو جلد از جلد سود معافی کے منصوبہ کو نافذ کرنا چاہیے۔ عدالت نے کہا تھا کہ لوگوں کی دیوالی اس بار حکومت کے ہاتھوں میں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined