صنعت و حرفت

گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمتوں میں 10 روپے کی کمی، نئی قیمتیں یکم اپریل سے لاگو

گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمتوں میں 10 روپے کی کمی کی گئی ہے، حال ہی میں پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں بھی بالترتیب 61 پیسے اور 60 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی

ایل پی جی سلینڈر / آئی اے این ایس
ایل پی جی سلینڈر / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ملک میں گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمتوں میں 10 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ نئی قیمتیں کل یعنی کہ یکم اپریل سے نافذ العمل ہوں گی۔ خیال رہے کہ حال ہی کے دنوں میں ایل پی جی کی فی سلینڈر 125 روپے تک مہنگا کیا گیا تھا۔ دہلی میں اس وقت گھریلو ایل پی جی سلینڈر 819 روپے میں دستیاب ہے۔ اب اس کی قیمت 809 روپے ہوگی۔

Published: undefined

حال کے دنوں میں پٹرول کی قیمتوں میں 61 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمتوں میں 60 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی۔ اس وقت دہلی پٹرول 80.87 روپے فی لیٹر جبکہ پٹرول 90.56 روپے فی لیٹر کی قیمت پر دستیاب ہے۔

Published: undefined

کچھ دنوں پہلے راجستھان، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کے کچھ شہروں میں پٹرول کے دام 100 روپے فی لیٹر کی سطح سے تجاوز کر گئے تھے۔ بین الاقوامی بازاروں میں فروری میں قیمتوں میں گراوٹ کا رخ نظر آیا، جس سے گھریلو سطح پر بھی کمی نظر آئی۔

Published: undefined

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کو کانگریس راہل لیڈر راہل گاندھی کئی ریاستوں میں ہو رہے انتخاب انتخابات کے پیش نظر اٹھایا ہوا قدم قرار دے چکے ہیں۔ دراصل، حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں بالترتیب 17 پیسے اور 18 پیسے فی لیٹر کی تخفیف کی تھی، جس پر راہل گاندھی نے لوگوں سے پوچھا تھا کہ وہ اتنے پیسوں کا کیا کیا کریں گے!

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined