صنعت و حرفت

اپنے خلاف درخواست پر فوری سماعت کے لئے انڈیا بلس کی اپیل

سماعت کے دوران وکیل سنگھوی نے بنچ سے کہا کہ درخواست میں کمپنی کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں اور اسے میڈیا میں لیک کیا جا رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈئا
تصویر سوشل میڈئا 

نئی دہلی: انڈيا بلس ہاؤسنگ فنانس لمیٹڈ (آئی بی ایچ ایف ایل) نے اپنے خلاف پبلک فنڈز کے غلط استعمال کا الزام لگانے والی ایک درخواست پر فوری سماعت کے لئے عدالت عظمیٰ سے اپیل کی ہے۔ آئی بی ایچ ایف ایل نے ایک دودھ بیچنے والے کی جانب سے دائر درخواست کو اوچھی حرکت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے کمپنی کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔

Published: 12 Jun 2019, 10:10 PM IST

آئی بی ایچ ایف ایل کی جانب سے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے جسٹس اندرا بنرجی کی صدارت والی تعطیلی بنچ کے سامنے معاملہ کا خاص طور سے ذکر کیا اور فوری سماعت کی بھی درخواست کی۔ سماعت کے دوران سنگھوی نے بنچ سے کہا کہ درخواست میں کمپنی کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں اور اسے میڈیا میں لیک کیا جا رہا ہے۔

Published: 12 Jun 2019, 10:10 PM IST

انہوں نے دلیل دی کہ میڈیا رپورٹس کی وجہ سے آئی بی ایچ ایف ایل کے حصص کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے جس سے عدالت کو متعلقہ درخواست کی فوری سماعت کرنی چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ وہ آئی بی ایچ ایف ایل کے خلاف دائر درخواست کو لسٹیڈ کرنے پر جلد فیصلہ لے گا۔

Published: 12 Jun 2019, 10:10 PM IST

اس سے پہلےآئی بی ایچ ایف ایل نے گزشتہ پیر کو عدالت میں کمپنی کے خلاف 98000 کروڑ روپے کی ہیرا پھیری کے الزام میں دائر درخواست کو اس کی شبیہ خراب کرنے اور لکشمی ولاس بینک کے ساتھ اس کے انضمام میں اڑنگا ڈالنے کی چال قرار دیا۔ کمپنی نے کہا کہ دودھ بیچنے والے ابھے یادو نے کمپنی کے صرف چار شیئر خریدے ہیں اور ان کی جانب سے دائر پٹیشن سے کمپنی کی شبیہ خراب کرنے کی ایک بد بختانہ کوشش ہے۔

Published: 12 Jun 2019, 10:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 Jun 2019, 10:10 PM IST