صنعت و حرفت

سونے-چاندی کی قیمتوں میں تیزی برقرار، معمولی گراوٹ کے بعد سونے کی قیمت لائف ٹائم ہائی لیول پر

12 ستمبر کو سونے کی قیمت 1,09,356 روپے فی 10 گرام تک پہنچ گئی  جبکہ جمعہ تک آتے آتے چاندی کی قیمت 1,28,008 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئی۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر / اے&nbsp;آئی</p></div>

علامتی تصویر / اے آئی

 

سونے کی قیمت لگاتار تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ حالانکہ گزشتہ ہفتے کی شروعات میں اس کی قیمت میں معمولی گراوٹ آئی تھی لیکن اس کے بعد یہ تابڑ توڑ تیزی کے ساتھ آگے بڑھی اور محض ایک ہفتے میں ہی نئے لائف ٹائم ہائی لیول پر پہنچ گئی۔ ایسے میں سونا لینے کا منصوبہ بنا رہے لوگوں کو ایک بار پھر نئی تبدیلی پر نظر ڈالنی پڑے گی کہ یہ ان کے بجٹ میں ہے یا نہیں۔ سونا نہ صرف ملٹی کمیوڈیٹی ایکسچینج بلکہ گھریلو بازار میں بھی مہنگا ہوا ہے۔

Published: undefined

ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج یعنی ایم سی ایکس پر سونے کی قیمتوں میں ہفتے بھر میں آئی تبدیلی کے بارے میں بات کی جائے تو گزشتہ 5 ستمبر کو 3 اکتوبر کی ایکسپائری والے 999 خالص سونے کی قیمت 1,07,728 روپے فی 10 گرام تھی لیکن اس کے بعد یہ اتنی تیزی سے بڑھی کہ 12 ستمبر کو اس کی قیمت 1,09,356 روپے فی 10 گرام پر پہنچ گئی۔ اس حساب سے سونے کی قیمت میں 1628 روپے فی 10 گرام کی اچھال درج ہوئی۔

Published: undefined

گھریلو بازار میں الگ الگ کوالیٹی کے سونے کی تازہ قیمتوں کی بات کی جائے تو انڈین بُلین جوئیلرس ایسو سی ایشن کی ویب سائٹ پر اَپڈیٹ ہوئی قیمت کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 5 ستمبر کی شام کو 1,06,338 روپے تھی تو 12 ستمبر کی شام کو یہ 1,09,707 روپے فی 10 گرام پر پہنچ گئی۔ یعنی کہ 3,339 روپے فی 10 گرام مہنگا ہو گیا۔

Published: undefined

دیگر کوالیٹی کے گولڈ ریٹس میں بھی تبدیلی آئی ہے اور ان کی قیمتیں اس طرح ہیں:

24 قیراط سونا – 1,09,707 روپے فی 10 گرام

22 قیراط سونا – 1,07,070 روپے فی 10 گرام

20 قیراط سونا  - 88,860 روپے فی 10 گرام

14 قیراط سونا – 70,760 روپے فی 10 گرام

Published: undefined

آئی ای بی جے اے کی ویب سائٹ پر اَپلوڈ ہونے والی سونے کی یہ قیمتیں ملک بھر میں یکساں رہتی ہیں لیکن جب صارفین جوئیلری خریدنے کے لیے جاتے ہیں تو انہیں 3 فیصد جی ایس ٹی کے علاوہ میکنگ چارج بھی دینا ہوتا ہے، جس کی وجہ سے یہ قیمتیں مزید بڑھ جاتی ہیں۔

Published: undefined

ایک طرف جہاں سونے کی قیمت تیزی سے بڑھ رہی ہے وہیں دوسری طرف چاندی بھی پیچھے نہیں ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں چاندی کی قیمت آسمان پر پہنچ چکی ہے۔ 5 ستمبر کو جہاں ایک کلو چاندی کی قیمت 1,23,170 روپے تھی، تو وہیں جمعہ تک آتے آتے یہ اچھل کر شام کے وقت 1,28,008 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئی۔ اس طرح ایک کلو چاندی کی قیمت میں 4,838 روپے کا اُچھال درج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined