صنعت و حرفت

ایندھن قیمتوں کی آگ پھر بھڑکی! پٹرول دہلی میں 104، ممبئی میں 110 سے تجاوز

مہنگائی کی مار کے درمیان پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے اور عام آدمی پریشان ہے۔ دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت بڑھ کر 104 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر چکی ہے

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں/ تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں/ تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں لگی آگ سے عام آدمی کو نجات ملتی نظر نہیں آ رہی ہے اور کم و بیش ہر روز قیمتوں کے نئے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں۔ آج یعنی 10 اکتوبر کو لگاتار چھٹے دن ملک بھر میں گاڑیوں کے ایندھن میں اضافہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

قومی راجدھانی دہلی کی بات کریں تو پٹرول کے داموں میں 30 پیسے جبکہ ڈیزل کے داموں میں 35 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں اس تیزی سے بڑھ رہی ہیں کہ دہلی میں پٹرول 104 اور ممبئی میں 110 سے پار چلا گیا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی ایل) کے مطابق دہلی میں پٹرول کے دام 103.84 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 104.14 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔ جبکہ ڈیزل کے دام 92.47 روپے فی لیٹر سے 92.82 روپے فی لیٹر ہو گئے۔ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے سبب گھریلو بازار میں ایندھن کے دام اپنی بلند ترین سطح پر ہیں۔

Published: undefined

ملک کے چار اہم شہروں پر نظر ڈالیں تو ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل سب سے زیادہ مہنگا ہے۔ ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں پٹرول 110 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی۔ یہاں پٹرول کے دام 109.83 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 110.12 روپے فی لیٹر پہنچ گئے، جبکہ ڈیزل کے دام سنچری بناتے ہوئے 100.66 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئے۔

Published: undefined

اہم شہروں میں پٹرول ڈیزل کے دام

دہلی میں پٹرول 104.14 روپے فی لیٹر، ڈیزل 92.82 روپے فی لیٹر

ممبئی میں پٹرول 110.12 روپے فی لیٹر، ڈیزل 100.66 روپے فی لیٹر

کولکاتا میں پٹرول104.80 روپے فی لیٹر، ڈیزل 95.93 روپے فی لیٹر

چنئی میں پٹرول 101.53 روپے فی لیٹر، ڈیزل 97.26 روپے فی لیٹر

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined