صنعت و حرفت

غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخیرے میں 5.27 بلین ڈالر کا اضافہ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس ریزرو فنڈ 50 لاکھ ڈالر کی کمی سے 5.02 بلین ڈالر رہ گیا جبکہ خصوصی ڈرائنگ کے حقوق 20 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 1.52 ارب ڈالر پر پہنچ گئے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل آٹھویں ہفتے اضافہ ہوا اور پہلی باریہ 598 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ، 28 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی زرمبادلہ کا ملک کا ذخیرہ 5.27 ارب ڈالر اضافے سے 598.16 ارب ڈالر پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل ، 21 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں اس میں 2.87 ارب ڈالر بڑھ کر 592.89 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر رہا تھا۔

Published: undefined

ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے فیصلوں کی اطلاع دینے کے سلسلے میں جمعہ کے روز بتایا تھا کہ اس بات کے اشارے مل رہے ہیں کہ اس 4 جون کو ختم ہفتہ میں غٰر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 600 ارب ڈالر کی سطح کو عبور کرگیا ہے۔لیکن تصدیق کے بعد اس ہفتے کے اعدادوشمار آنے والے جمعہ کو جاری کیے جائیں گے۔

Published: undefined

مرکزی بینک نے کہا کہ 28 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ، غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں 5.01 ارب ڈالربڑھ کر 553.53 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس دوران سونے کے ذخیرہ بھی 265 کروڑ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 38.11 ڈالر ڈالر پر پہنچ گیا۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس ریزرو فنڈ 50 لاکھ ڈالر کی کمی سے 5.02 بلین ڈالر رہ گیا جبکہ خصوصی ڈرائنگ کے حقوق 20 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 1.52 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined