صنعت و حرفت

لگاتار دوسرے جمعہ شیئر مارکیٹ ہوا بے حال، سنسیکس نے 1000 پوائنٹس سے زیادہ کی کھائی پٹخنی

بازار میں سبھی سیکٹر کے شیئرس میں گراوٹ دیکھی گئی۔ بینک نفٹی 1090 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا ہے، آئی ٹی، آٹو، اینرٹی، میٹلس، فارما، ایف ایم سی جی سیکٹر کے شیئروں میں منافع وصولی دیکھی گئی۔

اسٹاک مارکیٹ
اسٹاک مارکیٹ 

ڈالر کے مقابلے روپے میں کمزوری اور آر بی آئی کے ذریعہ شرح سود بڑھانے کے امکانات کے سبب ہندوستانی شیئر بازار ہفتے کے آخری کاروباری دن بڑے گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ یہ لگاتار دوسرا جمعہ ہے جب سنسیکس میں 1000 پوائنٹس سے زیادہ کی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ آج کا کاروبار ختم ہونے پر ممبئی اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس سنسیکس 1020 پوائنٹ کی گراوٹ کے ساتھ 58140، جب کہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 302 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 17327 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

Published: undefined

بازار میں سبھی سیکٹر کے شیئرس میں گراوٹ دیکھی گئی۔ بینک نفٹی 1090 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا ہے۔ آئی ٹی، آٹو، اینرٹی، میٹلس، فارما، ایف ایم سی جی سیکٹر کے شیئروں میں منافع وصولی دیکھی گئی۔ مڈکیپ اور اسمال کیپ کے شیئر بھی اس گراوٹ سے بچ نہیں پائے۔ نفٹی کے 50 شیئرس میں صرف 6 شیئرس ہرے نشان میں بند ہوئے، باقی 44 شیئرس میں گراوٹ رہی۔ دوسری طرف سنسیکس کے 30 شیئروں میں صرف 3 شیئر ہرے نشان میں بند ہوئے، باقی 27 شیئرس پر لالی چھائی رہی۔

Published: undefined

بی ایس ای پر جمعہ کو 3590 شیئرس میں ٹریڈنگ ہوئی جس میں 936 شیئرس میں تیزی رہی، جب کہ 2529 شیئرس گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ 115 شیئرس کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ آج کی ٹریڈنگ سیشن میں 214 شیئرس میں اَپر سرکٹ لگ کر بند ہوا ہے تو 223 شیئرس لووَر سرکٹ کے ساتھ بند ہوئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined