صنعت و حرفت

ایلن مسک نے ٹوئٹر نہ خریدنے کا کیا اعلان، کمپنی نے عدالت جانے کا کیا فیصلہ

ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک نے معاہدہ رد ہونے کے لیے ٹوئٹر کو ہی ذمہ دار ٹھہرایا ہے، مسک کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر فرضی اکاؤنٹس کے بارے میں جانکاری دینے میں ناکام رہا۔

ایلن مسک اور ٹوئٹر
ایلن مسک اور ٹوئٹر تصویر آئی اے این ایس

دنیا کے سب سے امیر شخص ایلن مسک نے آخر کار ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ رد کر دیا۔ ایلن مسک نے 25 اپریل کو اس مائیکرو بلاگنگ سائٹ کو 54.20 بلین ڈالرس میں خریدنے کی پیشکش کی تھی، لیکن یہ سودا 44 بلین ڈالر میں طے ہوا تھا۔ ارب پتی ٹیسلا چیف ایلن مسک کی ٹیم نے ٹوئٹر کو ایک خط بھیجا ہے۔ اس خط میں خریداری معاہدہ کے کئی شقوں کی خلاف ورزی کا حوالہ دیا ہے۔ اس معاہدہ کے رد ہونے کے بعد اب ایلن مسک پر ٹوئٹر مقدمہ کرنے کی تیاری میں ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ معاہدہ رد کرنے سے متعلق ایلن مسک کے اعلان کے بعد ٹوئٹر کے شیئر 7 فیصد تک گر گئے ہیں۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی رائٹرس کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک نے معاہدہ رد ہونے کے لیے ٹوئٹر کو ہی ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ مسک کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر فرضی اکاؤنٹس کے بارے میں جانکاری دینے میں ناکام رہا۔ اس کے ساتھ ہی انضمام کی کئی شرائط کو توڑنے کا بھی سنگین الزام ٹوئٹر پر عائد کیا گیا ہے۔ دوسری طرف یہ معاہدہ رد ہونے کے بعد ٹوئٹر نے کہا کہ وہ عدالت جانے کو تیار ہے۔ بورڈ کے سربراہ بریٹ ٹیلر نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ٹوئٹر بورڈ ایلن مسک کے ساتھ متفقہ قیمت اور شرائط پر لین دین کو بند کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انضمام سے متعلق معاہدہ کو نافذ کرنے کے لیے قانونی کارروائی کی تیاری کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ اس معاہدہ کو رد کرنے کے لیے ایلن مسک کو خطیر رقم ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔ ایلن مسک اور ٹوئٹر کا معاہدہ اگر کسی ایک پارٹی کی طرف سے رد کیا جاتا ہے تو اسے ایک بلین ڈالر کا جرمانہ اد کرنا ہوتا ہے۔ ایسے میں اگر ایلن مسک اس معاہدہ کو کینسل کرتے ہیں تو ان کو ٹوئٹر کو ایک بلین ڈالر بطور پنالٹی ادا کرنا ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو