صنعت و حرفت

معیشت بسرعت معمول پر آ رہی ہیں، مہنگائی سے نمٹنے کی ضرورت: آر بی آئی

آر بی آئی نے کہا ہے کہ ہندوستانی معیشت اندازے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور تیزی سے پٹری پر لوٹ رہی ہے لیکن اس رفتار کو قائم رکھنے کے لیے مہنگائی کو قابو میں رکھنے کی ضرورت ہے

آر بی آئی، ریزرو بینک آف انڈیا / تصویر آئی اے این ایس
آر بی آئی، ریزرو بینک آف انڈیا / تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے کہا ہے کہ ہندوستانی معیشت اندازے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور تیزی سے پٹری پر لوٹ رہی ہے لیکن اس رفتار کو قائم رکھنے کے لیے مہنگائی کو قابو میں رکھنے کی ضرورت ہے۔ آر بی آئی نے دسمبر کے بلیٹن میں معیشت کی صورتحال پر کہا کہ ہندوستانی معیشت کووِڈ۔19 کی گہری کھائی سے باہر نکل رہی ہے اور ایک ایسی رفتار کا ثبوت ملتا ہے جو زیادہ تر تخمینوں کو پورا کرتی ہے۔

Published: undefined

بلیٹن کے مطابق نومبر 2020 میں کاشت کاری اور مینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں تیزی کے سبب معاشی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔ شرح سود دہائیوں میں سب سے آسان سطح پر ہے۔ مشکل حالات کے باوجود تمام اسٹیک ہولڈر کی جانب سے جہد مسلسل سے ہندوستان کو تیز ترقی کی کٹیگری میں رکھا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

آر بی آئی نے کہا کہ معیشت میں بہتری آنے والی تیزی کو قائم رکھنے کے لیے مہنگائی کو قابو میں رکھنے کا منصوبہ کیے جانے کی ضرورت ہے۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ نومبر کے آخر میں قومی شماریات کے دفتر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں کووِڈ۔19 وبا کی روک تھام کے لیے کیے گئے منصوبوں کی دوسری سہ ماہی میں بہت کم اثر نظر آیا اور معیشت زیادہ تر اندازوں کے برعکس تیز رفتار سے پٹری پر لوٹ رہی ہے۔

Published: undefined

آر بی آئی نے کہا کہ تیسری سہ ماہی میں ہندوستانی معیشت کووِڈ۔19 کے اثر سے آزاد ہو سکتی ہے اور معاشی اضافہ 0.1 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ آر بی آئی نے رواں ماہ کی اپنی مانیٹری پالیسی میں بھی کہا تھا کہ اکتوبر میں اس نے معیشت کے حوالے جو تخمینہ پیش کیا تھا اس سے 200 بنیادی پوائنٹس زیادہ کی بہتری نظر آ سکتی ہے۔

Published: undefined

اس نے کہا تھا کہ رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں معیشت 0.4 فیصد کی رفتار سے بڑھ سکتی ہے جبکہ اگلے مالی سال کی پہلی ششماہی میں یہ 1402 فیصد کی شرح نمو حاصل کر سکتی ہے۔ اس نے کہا کہ مختلف ایجنسیوں نے رواں برس میں گراوٹ آنے کا اندازہ لگایا تھا لیکن اگر حالیہ رفتار قائم رہی تو معیشت اندازے سے بہتر مظاہرہ کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined