صنعت و حرفت

ای کامرس کمپنیوں کی من مانی پر لگے گی لگام، صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت سرگرم

ای کامرس کمپنیوں کی گمراہ کن پالیسیوں اور صارفین کی شکایات کے بعد حکومت نے سخت قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب آن لائن خریداری میں صارفین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ملک میں تیزی سے مقبول ہو رہی ای کامرس کمپنیوں کے کاروبار میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، لیکن ساتھ ہی ان پلیٹ فارمز کے کام کرنے پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ حالیہ مہینوں میں کئی ایسے معاملات سامنے آئے ہیں جہاں صارفین سے کیش آن ڈیلیوری (سی اوڈی) متبادل کو منتخب کرنے کے لیے اضافی چارج وصول کیا جا رہا ہے۔ اب حکومت نے اس پر سخت رُخ اختیار کیا ہے اور ایسی کمپنیوں کے خلاف تحقیقات تیز کر دی ہیں۔

Published: undefined

محکمہ امور صارفین ای کامرس پلیٹ فارمز کی تحقیقات کر رہا ہے جو صارفین سے نقد ادائیگی کے متبادل کے لیے اضافی فیس وصول کرتے ہیں۔ مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے اپنے ایک حالیہ ٹویٹ میں اس طرح کے معاملات کو ’تاریک نمونوں‘ کے طور پر بیان کیا یعنی ایسی گمراہ کن پالیسیاں جو صارفین کو اضافی ادائیگی کے لیے مجبور کرتی ہیں۔ جوشی نے کہا کہ حکومت صارفین کے حقوق کی حفاظت کے لیے سخت کارروائی کرے گی اور ای کامرس سیکٹر میں شفافیت بڑھانے کے لیے ضروری اصلاحات نافذ کرے گی۔

Published: undefined

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب متعدد صارفین نے سوشل میڈیا پر اسکرین شاٹس شیئر کیے جس میں دکھایا گیا تھا کہ کچھ کمپنیاں ’پیمنٹ ہینڈ لنگ چارج‘ کے نام پر اضافی فیس وصول کر رہی ہیں۔ کئی صارفین نے’ایکس‘ پر زومیٹو، سویگی اور زیپٹو جیسی ایپس کی طرف سے لگائے گئے دیگر اضافی چارج پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔

Published: undefined

ای کامرس کمپنیوں کے خلاف صارفین کی جانب سے ناراضگی سامنے آنے کے بعد انتظامیہ میں حرکت میں آیا اور پھر کہا گیا کہ حکومت نے اب اس معاملے پر کارروائی شروع کردی ہے۔ مرکزی وزیر جوشی نے عوامی ناراضگی کانوٹس لیتے ہوئے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ ان معاملات کی مکمل جانچ کی جائے گی اور صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

بتادیں کہ حکومت اس سے پہلے بھی ای کامرس کمپنیوں کو صارفین کے خلاف غیر منصفانہ طرز عمل کے خلاف خبردار کر تی رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی’تاریک نمونے‘ اور اضافی وصولی جیسے طریقوں کو روکنے کے لیے نئی قانون سازی کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ حکومت کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ صارفین اپنی خریداری کے دوران مکمل شفافیت حاصل کریں اور اضافی چارجز یا گمراہ کن اختیارات سے گمراہ نہ ہوں۔ مجموعی طور پر ای کامرس کمپنیوں کے خلاف اس کریک ڈاؤن سے آن لائن خریداری کو مستقبل میں مزید شفاف اور صارف دوست بنانے کی امید ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined