صنعت و حرفت

لاک ڈاؤن کے دوران دہلی میٹرو کو ایک ہزار کروڑ کا خسارہ

یکم اگست سے ان لاک 3 کے لئے رہنما ہدایات جاری ہونے والی ہیں اور یہ کہا جا رہا ہے کہ یکم اگست سے سنیما ہال اور جم کھولے جانے کے امکان ہیں۔ لیکن حکومت ابھی اسکول اور میٹرو ریل کھولنے کے حق میں نہیں ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دہلی میٹرو انتظامیہ اس انتظار میں ہے کہ کب سے دہلی میں میٹرو خدمات شروع ہوں گی کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے میٹرو خدمات مارچ سے بند ہیں، جس کی وجہ سے دہلی میٹرو کو تقریباً ایک ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

Published: 28 Jul 2020, 8:11 PM IST

منی کنٹرول میں شائع خبر کے مطابق دہلی میٹرو ریل کارپوریشن یعنی ڈی ایم آر سی کے ذرائع نے بتایا کہ دہلی میٹرو دس کروڑ روپے یومیہ کماتی ہے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہونے والا نقصان ایک ہزار کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ دہلی میٹرو کے پاس کل 300 ٹرینیں ہیں، جس میں روزانہ 18 لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں۔ آٹھ لائنوں پر چلنے والی میٹرو آنے جانے کے پانچ ہزار چکر لگاتی ہے۔

Published: 28 Jul 2020, 8:11 PM IST

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہلی میٹرو کو صرف ٹرینیں چلنے سے نقصان نہیں ہورہا ہے بلکہ کمرشل اور دیگر ذرائع سے بھی آمدنی کا نقصان ہو رہا ہے۔ یکم اگست سے ان لاک 3 کے لئے رہنما ہدایات جاری ہونے والی ہیں اور یہ کہا جا رہا ہے کہ یکم اگست سے سنیما ہال اور جم کھولے جانے کے امکان ہیں۔ ساتھ میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ حکومت ابھی اسکول اور میٹرو کھولنے کے حق میں نہیں ہے۔ اب میٹرو کے اوپر یہ دباؤ ہے کہ وہ اس نقصان کی بھرپائی کیسے کرے گی۔

Published: 28 Jul 2020, 8:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 Jul 2020, 8:11 PM IST

,
  • گزشتہ 10 سالوں میں بنے کئی قوانین یا قوانین میں کی گئیں ترامیم امتیازی سلوک کی واضح مثال، آئیے کچھ قوانین پر ڈالیں نظر

  • ,
  • ’کانگریس نے سخت قانون بنا کر نوجوانوں کو پیپر لیک سے آزادی دلانے کا عزم کیا ہے‘، نیٹ پیپر لیک معاملہ پر راہل گاندھی کا رد عمل