صنعت و حرفت

آئی ڈی بی آئی بینک کے مکمل پرائیویٹائزیشن کی تاریخ فائنل!

ابھی آر بی آئی نے آئی ڈی بی آئی بینک میں حکومت کی 45.5 فیصد اور ایل آئی سی کی 49.24 فیصد حصہ داری ہے، بقیہ 5.29 فیصد حصہ داری نان-پروموٹرس کے پاس ہے۔

آئی ڈی بی آئی بینک / سوشل میڈیا
آئی ڈی بی آئی بینک / سوشل میڈیا 

مرکزی حکومت کمپنیوں کے پرائیویٹائزیشن یعنی نجکاری کا عمل تیزی کے ساتھ آگے بڑھا رہی ہے۔ اسی ضمن میں آئی ڈی بی آئی بینک کے مکمل پرائیویٹائزیشن کا عمل بھی اب تیز ہو گیا ہے۔ اس بینک کی نجکاری کا فیصلہ تو بہت پہلے ہی ہو چکا تھا، اب حکومت نے اس سلسلے میں تاریخ بھی فائنل کر دی ہے۔ مرکزی حکومت نے طے کیا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام سے پہلے یعنی 31 مارچ 2023 سے پہلے حکومت آئی ڈی بی آئی بینک کے پرائیویٹائزیشن کا عمل مکمل کر دے گی۔ یہ جانکاری ’بزنس ٹوڈے ٹی وی‘ کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران وزارت مالیات کے ایک افسر نے دی۔

Published: undefined

اس سلسلے میں ’آج تک‘ پر ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئی ڈی بی آئی کے پرائیویٹائزیشن کے ساتھ ساتھ مزید دو کمپنیوں کا پرائیویٹائزیشن بھی ہوگا۔ ان دو کمپنیوں کے نام ہیں شپنگ کارپوریشن آف انڈیا اور بی ای ایم ایل لمیٹڈ۔ ان دونوں کمپنیوں کو بھی فروخت کرنے کے لیے حکومت ہند منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

Published: undefined

غور کرنے والی بات یہ بھی ہے کہ افسران کے مطابق مارچ 2023 سے پہلے کنٹینر کارپوریشن آف انڈیا اور ہندوستان زِنک کے ڈِس انوسٹمنٹ کا عمل شروع ہو جائے گا۔ ہندوستان زِنک میں مرکزی حکومت کی 29.58 فیصد حصہ داری ہے۔ مرکزی کابینہ کی معاشی امور کی کمیٹی سے اس شیئر کو فروخت کرنے سے متعلق منظوری مل چکی ہے۔

Published: undefined

بہرحال، ابھی آر بی آئی نے آئی ڈی بی آئی بینک کو پرائیویٹ سیکٹر کے بینک کی کیٹگری میں رکھا ہوا ہے۔ اس میں حکومت کی 45.5 فیصد اور ایل آئی سی کی 49.24 فیصد حصہ داری ہے۔ بقیہ 5.29 فیصد حصہ داری نان-پروموٹرس کے پاس ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined