صنعت و حرفت

خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اچھال، مارکیٹ میں مندی، سینسیکس 1700 پوائنٹس گرا

دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس گزشتہ کئی مہینوں سے بِکری کے دباؤ کا شکار ہیں۔ اس غیریقینی ماحول کے درمیان سرمایہ کار، سرمایہ کاری کے محفوظ آپشنز کی تلاش میں ہیں۔

شیئر مارکیٹ، تصویر آئی اے این ایس
شیئر مارکیٹ، تصویر آئی اے این ایس 

یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی جاری ہے۔ ہندوستانی بازار بھی بِکری کے اس رجحان سے اچھوتا نہیں ہے اور انہیں مسلسل نقصانات کا سامنا ہے۔ جیسے ہی اس ہفتے کے پہلے دن یعنی آج جیسے ہی مارکیٹ کھلی، بی ایس ای سینسیکس اور این ایس ای نفٹی ایک اور بڑی گراوٹ کی طرف بڑھ گئے۔ ٹاٹا موٹرز کا شیئر آج 400 روپے سے نیچے کھلا اور تقریباً 5.5 فیصد گر کر 395 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

Published: undefined

پری اوپن سے ہی لگ رہا تھا کہ آج پھر مارکیٹ میں بڑی گراوٹ آئے گی۔ پری اوپن سیشن میں سینسیکس 11 سو پوائنٹس سے تھوڑا نیچے تھا۔ مارکیٹ کھلتے ہی 12 سو پوائنٹس سے زیادہ نیچے چلا گیا۔ چند منٹوں میں، اس کا زوال تقریباً 1,450 پوائنٹس پر آگیا۔ بعد میں اس میں تھوڑی بہتری آئی اور صبح 09:20 بجے، سینسیکس تقریباً 1,375 پوائنٹس گر کر 53 ہزار پوائنٹس سے بھی کم ہو گیا تھا۔ اسی طرح این ایس ای نفٹی تقریباً 400 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 15,850 پوائنٹس کے قریب ٹریڈ کر رہا تھا۔

Published: undefined

اس سے قبل گزشتہ ہفتے کے آخری روز جمعہ کو مقامی مارکیٹ میں بھی گراوٹ دیکھنے میں آئی تھی۔ جمعہ کو، سینسیکس تقریباً 769 پوائنٹس (1.4 فیصد) گر کر 54,333 پوائنٹس پر تھا۔ نفٹی بھی 1.53 فیصد گر کر 16,245 پوائنٹس پر بند ہوا۔ جمعرات کو دن کا کاروبار ختم ہونے کے بعد، سینسیکس 366.22 پوائنٹس (0.66 فیصد) گر کر 55,102.68 پوائنٹس پر بند ہوا۔ این ایس ای کا نفٹی بھی 107.90 پوائنٹس (0.65 فیصد) گر کر 16,498.05 پر بند ہوا۔

Published: undefined

بدھ کو بھی مارکیٹ میں گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ بدھ کو ایک وقت میں 1000 سے زیادہ پوائنٹس گرنے کے بعد، سینسیکس آخر کار 778.38 پوائنٹس (1.38 فیصد) کے نقصان کے ساتھ 55,468.90 پر بند ہوا۔ اسی طرح این ایس ای نفٹی 187.95 پوائنٹس (1.12 فیصد) کے نقصان کے ساتھ 16,605.95 پر بند ہوا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع