صنعت و حرفت

کورونا: سات بڑے شہروں میں سستے ہوں گے مکان، فروخت میں 35 فیصد کمی کا امکان

مکانوں کی خرید و فروخت سے متعلق مشورہ دینے والی کمپنی ’اینراک‘ کے مطابق کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے اس سال ملک کے سات بڑے شہروں میں مکان فروخت میں 35 فیصد کی گراوٹ آ سکتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کورونا وائرس سے پیدا مشکل حالات کے درمیان ہندوستان میں مکان خریداروں کے لیے کچھ اچھی خبر سامنے آ سکتی ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کی معیشت پر کافی گہرا اثر پڑنے والا ہے جس کی وجہ سے ملک کے سات اہم شہروں میں مکان کی قیمتیں گر سکتی ہیں۔ گزشتئی کئی سال سے رئیل اسٹیٹ میں جاری بحران کی وجہ سے مکان پہلے ہی سستے فروخت ہو رہے ہیں، ایسے میں مکان اگر مزید سستے ہو جائیں تو خریداروں کے لیے آسانی ہو جائے گی۔

Published: undefined

مکانوں کی خرید و فروخت کے متعلق مشورہ دینے والی کمپنی 'اینراک' کے مطابق کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے اس سال ملک کے سات بڑے شہروں میں گھروں کی فروخت میں 35 فیصد کی گراوٹ آ سکتی ہے۔ یہ شہر ہیں دہلی-این سی آر (غازی آباد، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، گروگرام، فرید آباد)، ممبئی مہانگر ریجن (ایم ایم آر)، کولکاتا، چنئی، بنگلورو، پونے اور حیدر آباد۔

Published: undefined

کمپنی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تجارتی ملکیتوں کی فروخت پر بھی اس کا بڑا اثر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیز پر دفتر لیے جانے کی سرگرمیوں میں 30 فیصد تک کی اور ریٹیل سیکٹر میں 64 فیصد تک کی گراوٹ آ سکتی ہے۔ 'اینراک پراپرٹی' کنسلٹنٹس کے چیئرمین انوج پوری کا کہنا ہے کہ "کم طلب اور نقدی کی خراب حالت سے پہلے ہی نبرد آزما ہندوستانی رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر کووڈ-19 کی وجہ سے منفی اثر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔"

Published: undefined

پراپرٹی معاملوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 6 مہینوں میں پوری طرح سے مزدوروں کی واپسی ہونے کے ساتھ ہی بلڈروں کے لیے تازہ معاشی حالت میں فنڈ جمع کرنا بھی ایک مسئلہ ہی ہے۔ ایسے میں ان کی طرف سے ڈیلیوری میں بھی تاخیر ہوگی۔ کل ملا کر پروجیکٹ کی ڈیلیوری میں ایک سال کا وقت مزید لگے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined