صنعت و حرفت

سی این جی کے داموں میں پھر اضافہ، جانیں دہلی-این سی آر میں کیا ہے نئی قیمت؟

دہلی میں اس بار سی این جی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے اور یہ نرخ ہفتہ کی صبح 6 بجے سے نافذ ہو گئے۔ جس کے بعد، دہلی میں سی این جی کی قیمت 95 پیسے بڑھ کر 79.56 روپے فی کلو ہو گئی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: سی این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے، جس سے عوام کو پھر مہنگائی کا جھٹکا لگا ہے۔ دہلی اور این سی آر میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ نرخ آج صبح 6 بجے سے نافذ ہو گئے ہیں۔ دہلی میں سی این جی کی قیمت 95 پیسے بڑھ کر 79.56 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

Published: undefined

این سی آر میں بھی سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں سی این جی 82.12 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ گڑگاؤں میں اس کے دام 87.89 روپے فی کلو ہے۔ اس سے پہلے دہلی میں سی این جی کی قیمت میں 3 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد راجدھانی میں سی این جی کی قیمت 78.61 روپے فی کلوگرام ہو گئی تھی۔

Published: undefined

اپریل 2021 سے اب تک سی این جی کی قیمت میں تقریباً 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال مارچ کے بعد یہ 15واں موقع ہے کہ سی این جی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 10 ماہ میں مجموعی طور پر سی این جی کی قیمت میں 23 روپے 55 پیسے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں سی این جی کی قیمت 36.16 روپے فی کلو تھی، جو اب دہلی میں 80 روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

ظاہر ہے کہ سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر عوام پر پڑتا ہے۔ اس سے نہ صرف پرائیویٹ گاڑیوں کے ڈرائیور متاثر ہوتے ہیں بلکہ وہ لوگ بھی متاثر ہوتے ہیں جو آٹو اور کیب خدمات استعمال کرتے ہیں۔ سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اس کا اثر عوام کی جیب پر بھی پڑ سکتا ہے اور ٹیکسی یا آٹو کا کرایہ مہنگا ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined