صنعت و حرفت

عوام پر پھر پڑی مہنگائی کی مار! سی این جی-پی این جی کے داموں میں اضافہ

سی این جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پی این جی کے داموں میں 4 روپے فی یونٹ (ایس سی ایم) کا اضافہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ نئی قیمتیں پیر کی آدھی رات سے نافذ ہو گئی ہیں۔

سی این جی، تصویر آئی اے این ایس
سی این جی، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں گیس کی تقسیم کرنے والی کمپنی مہانگر گیس لمیٹڈ (ایم جی ایل) نے سی این جی کے داموں میں اضافہ کر دیا ہے۔ سی این جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پائپڈ کوکنگ گیس (پی این جی) کے داموں میں 4 روپے فی یونٹ (ایس سی ایم) کا اضافہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ نئی قیمتیں پیر کی آدھی رات سے نافذ ہو گئی ہیں۔

Published: undefined

اس کے ساتھ ہی ممبئی اور آس پاس کے علاقوں میں گاڑیوں میں ایندھن کے طور پر استعمال ہونے والی کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی خوردہ قیمت بڑھ کر 86 روپے فی کلو، جبکہ گھریلو پی این جی کی قیمت 52.50 روپے فی ایس سی ایم ہوگی۔

Published: undefined

پبلک سیکٹر کمپنی ایم جی ایل نے کہا ہے کہ حکومت نے یکم اکتوبر سے گیس کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ کیا ہے۔ اس کے بعد ہی ان قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ حکومت سال میں دو بار یکم اپریل سے 30 ستمبر اور یکم اکتوبر سے 31 مارچ تک گیس کی قیمتوں میں نظر ثانی کرتی ہے۔ یکم اکتوبر سے 31 مارچ تک کی قیمت جولائی 2021 سے جون 2022 تک کی اوسط قیمت پر مبنی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined