صنعت و حرفت

ہندوستانی کرسنی کو بڑا جھٹکا! ڈالر کے مقابلے روپیہ 92 پر پہنچ گیا

اس سال اب تک روپیہ تقریباً 2 فیصد کمزور ہو چکا ہے۔ وہیں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستانی اشیا کی برآمدات پر بھاری ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد سے روپیہ تقریباً 5 فیصد تک گر چکا ہے

<div class="paragraphs"><p>روپیہ اور ڈالر/ تصویر آئی اے این ایس</p></div>

روپیہ اور ڈالر/ تصویر آئی اے این ایس

 

امریکی ڈالر کے مقابلے ہندوستانی کرسنی میں جمعرات کو بڑی گراوٹ درج کی گئی۔ آج ابتدائی کاروبارمیں ہندوستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی طلب اور عالمی بازاروں میں محتاط ماحول کی وجہ سے روپے پر دباؤ بڑھ گیا جس کے بعد یہ 92.00 فی ڈالر کی اب تک کی کم ترین سطح پر پھسل گیا۔

Published: undefined

روپے میں گراوٹ کی بنیادی وجوہات میں امریکی ڈالر کی وسیع مضبوطی اور ایشیائی کرنسیوں میں کمزوری مانی جا رہی ہے۔ عالمی بازاروں میں ڈالر میں تیزی کی وجہ سے ابھرتے ہوئے بازاروں کی کرنسیوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے جس کا اثر ہندوستانی کرنسی پر بھی صاف نظر آ رہا ہے۔

Published: undefined

فاریکس مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے 2026 کی اپنی پہلی مانیٹری پالیسی میٹنگ میں شرح سود کو غیر جانبدار رکھنے کے فیصلے کے بعد ڈالر انڈیکس مضبوط ہوا جس سے روپے میں گراوٹ تیز ہوئی۔ اس کے علاوہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی بڑے نے سے سرمایہ کاروں کے درمیان خطرے سے بچنے کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے جس سے ابھرتی ہوئی معیشتوں کی کرنسیوں پر دباؤ برقرار ہے۔

Published: undefined

اس سال اب تک روپیہ تقریباً 2 فیصد کمزور ہو چکا ہے۔ وہیں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستانی اشیا کی برآمدات پر بھاری ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد سے روپیہ تقریباً 5 فیصد تک گر چکا ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں روپیہ 91.95 پر کھلا اور گر کر 92.00 تک پہنچ گیا جو اپنے پچھلی بند سطح سے 1 پیسہ کمزور رہا۔ بدھ کو روپیہ 31 پیسے گر کر 91.99 پر بند ہوا، جو اس کی اب تک کی سب سے کمزور کلوزنگ سطح ہے۔ اس سے پہلے 23 جنوری کو روپیہ انٹرا ڈے ٹریڈنگ میں بھی روپیہ 92.00 تک پہنچ گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined