صنعت و حرفت

پھلیوں اور ادرک کی قیمتیں آسمان پر، ٹماٹر نیچے آنے کے لئے تیار نہیں!

ٹماٹر کی بڑھتی قیمتوں سے پہلے ہی لوگ پریشان تھے اب دیگر سبزیوں کا بھی یہیں حال ہے۔ عام لوگوں کے لئے سبزی کھانا مسئلہ بنتا جا رہا ہے کیونکہ عام سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ٹماٹر، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ٹماٹر، تصویر آئی اے این ایس

 

یقین نہیں آیا جب گھر کی ملازمہ نے بتایا کہ بیس روپے کا بس اتنا ہی دھنیا ملا ہے۔ جن صاحب کی ملازمہ  کے بتانے پر یقین نہیں آ یا تو خود یہ ملازمہ کیسے گزارا کر رہی ہوگی۔ سبزیوں کی قیمتوں نے عام لوگوں کی خاص طور سے خاتون خانہ کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

Published: undefined

ٹماٹر کی بڑھتی قیمتوں سے پہلے ہی لوگ پریشان تھے اب دیگر سبزیوں کا بھی یہیں حال ہے۔  عام لوگوں کے لئے سبزی کھانا مسئلہ بنتا جا رہا ہے کیونکہ عام سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ممبئی میں آج ادرک 200 روپے فی کلو ، ٹماٹر 130 روپے فی کلو اور پھلیاں 220 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہیں۔

Published: undefined

دہلی میں ادرک اور ٹماٹر کی قیمتیں سو روپے فی کلو سے زیادہ ہیں۔ خاتون خانہ ادرک اور ٹماٹر کا استعمال ہر سبزی میں استعمال کرتی ہیں اور اب ان کی بڑھی قیمتوں نے خاتون خانہ کو ان کو کم استعمال کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ برسات میں آنے جانے کی پریشانی کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے لیکن اتنا زیادہ اضافہ ہو گیا ہے کہ لوگوں کے کچن کا بجٹ گڑبڑا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined