میکسیکو: بس کے کھائی میں گرنے کا اندوہناک حادثہ، 29 افراد لقمہ اجل، 19 زخمی

میکسیکو کی ریاست اوکساکا میں ایک بس ہائی وے سے کھائی میں گرگئی جس سے کم از کم 29 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام نے جمعرات کو تصدیق کی کہ بس بدھ کو میکسیکو سٹی سے آرہی تھی

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

میکسیکو سٹی: میکسیکو کی ریاست اوکساکا میں ایک بس ہائی وے سے کھائی میں گرگئی جس سے کم از کم 29 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام نے جمعرات کو تصدیق کی کہ بس بدھ کو میکسیکو سٹی سے آرہی تھی۔

ریاستی حکومت کے سکریٹری جوز ڈی جیسس رومیرو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حادثہ بدھ کی صبح میگڈالینا پیناسکو میں پیش آیا، جب گاڑی سڑک سے پھسل کر 10 میٹر سے زیادہ گہری کھائی میں جاگری۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 29 ہو گئی ہے جبکہ 19 افراد زخمی ہیں۔


بیان کے مطابق مقامی حکام اور رہائشی دونوں موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو بچانے اور لاشوں کو نکالنے کا کام شروع کیا۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ ریاستی گورنر سالومن جارا نے ٹویٹر پر کہا کہ متاثرین کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہوتے ہوئے انہیں ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔